گبر سنگھ (فلم)

ہریش شنکر کی بنائی گئی 2012 کی فلم

گبر سنگھ 2012ء میں جاری ہونے والی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کو بندلا گنیش نے پرمیشور آرٹ پروڈکشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار ہریش شنکر ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے پون کلیان اور شروتی ہاسن ہیں، جبکہ کوٹا سرینیواس راؤ اور ابھیمنیو سنگھ معاون کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 2010ء کی سلمان خان کی ہندی فلم دبنگ سے ماخوز ہے۔[5] فلم کی کہانی ایک پولیس افسر "گبر سنگھ" کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے بچپن میں 1975ء کی ہندی فلم شعلے کے ولن گبر سنگھ سے متاثر ہو کر اپنا نام گبر سنگھ رکھ لیتا ہے۔ پولیس افسر بننے کے بعد وہ اپنی ماں کو کھو دیتا ہے اور اپنے سوتیلے باپ اور سوتیلے بھائی سے نفرت کرنا شروع کر دیتا ہے۔ باقی فلم کی کہانی گبر اور اس کی سدھاپا سے لڑائی پر مبنی ہے۔

گبر سنگھ
فائل:Gabbar singh poster.jpeg
فلم پوسٹر
ہدایت کارہریش شنکر
پروڈیوسربندلا گنیش
منظر نویس
  • ستیش ویگیشنا
  • رمیش ریڈی[1]
کہانی
ستارے
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیجیانن ونسینٹ
ایڈیٹرگوتم راجو
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ نمائش
  • 11 مئی 2012ء (2012ء-05-11)[2]
دورانیہ
152 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ30 کروڑ [3]
باکس آفس150 کروڑ[4]

دیوی سری پرساد نے فلم کی موسیقی کمپوز کی اور جیانن ونسینٹ فلم کے سنیما گرافر تھے۔ یہ فلم 30 کروڑ (امریکی $4.2 ملین) کے بجٹ پر بنی اور بندی 18 اگست، 2011ء کو حیدرآباد میں ہوئی۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پولاچی میں ہوئی۔ اس فلم میں اداکاری کے لیے پون کلیان نے 59ویں فلم فیئر اعزازات - جنوب کے موقع پر فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار - تیلگو حاصل کیا۔[6]

یہ فلم 11 مئی 2012ء کو پوری دنیا میں جاری کی گئی۔ اس فلم نے 150 کروڑ (امریکی $21 ملین) کی کمائی کی اور سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔[3][4] 2016ء میں فلم کا تسلسل (sequel) سردار گبر سنگھ کے عنوان سے جاری کیا گیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے پون کلیان کے ساتھ شروتی ہاسن تھی۔

اشاعت

ترمیم

گبر سنگھ فلم کو سنکرانتی کے موقع پر جاری ہونا تھا۔[7] یہ بتایا جارہا تھا کہ فلم 27 اپریل، 2012ء کو جاری کی جائے گی لیکن بعد میں فلم 11 مئی کو پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[2][8] یہ فلم پوری دنیا میں 2500 سے زائد تھیٹر اسکرینوں پر جاری کی گئی۔[9] سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلم کو 'یو/اے' (U/A) سرٹیفیکیٹ دیا۔[10] برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن نے فلم میں ہنگامہ اور شور کی وجہ سے '15' ریٹنگ دی۔[11]

معاملہ

ترمیم

فلم میں پولیس کا کردار نبھانے کے طریقے سے آندھرا پردیش کے پولیس افسر کافی ناراض ہوئے۔[12][13]

ہوم میڈیا

ترمیم

فلم کی وی سی ڈی (VCD)، ڈی وی ڈی (DVD) اور بلو رے ڈکس 22 اگست، 2012ء کو اداکار چرن جیوی کی سال گرہ کے موقع پر سری بالاجی فلمز کی طرف سے جاری کی گئی۔[14]

باکس آفس

ترمیم

گبر سنگھ نے پوری دنیا سے 1.50 billion (امریکی $21 ملین) کی کمائی کی اور 68 کروڑ (امریکی $9.5 ملین) کا تقسیم کاری شیئر حاصل کیا۔[3][4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Gabbar Singh audio on 15 April – Telugu Movie News آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ indiaglitz.com (Error: unknown archive URL). IndiaGlitz (6 April 2012). Retrieved 12 May 2012
  2. ^ ا ب "Pawan Kalyan's Gabbar Singh grand release"۔ Way2movies۔ 12 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2012 
  3. ^ ا ب پ K Rajani Kanth & Varada Bhat (2 June 2012)۔ "Gabbar Singh on a roll at the box office"۔ Business Standard۔ 12 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2012۔ Gabbar Singh was made with a budget of Rs 30 crore... 
  4. ^ ا ب پ "Gabbar singh highest grosser in south"۔ India Today۔ 12 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ According to the buzz, Gabbar Singh, which is a Telegu remake of Dabangg, has collected more than Rs 150 crore at the worldwide Box Office in 60 days. 
  5. "Friday Release: Dabangg's Telugu remake Gabbar Singh"۔ ibnlive.in.com۔ 14 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2012 
  6. "List of Winners at the 60th Idea Filmfare Awards (South)"۔ filmfare۔ 25 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2013 
  7. "Gabbar Singh to release for Sankranthi". indiaglitz.com.
  8. "Gabbar Singh to follow Kushi’s sentiment? | 123telugu.com". 123telugu.com.
  9. "Gabbar Singh First Day Collections"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 12 May 2012۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2014 
  10. "Gabbar Singh on May 11" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sify.com (Error: unknown archive URL). Sify. 8 May 2012
  11. "GABBAR SINGH | British Board of Film Classification". bbfc.co.uk.
  12. "Police Officers' Association objects to Gabbar Singh song". indiaglitz.com.
  13. "Police officers angry with Gabbar Singh". The Times of India.
  14. "Gabbar Singh VCD, DVD & Blu ray disc release"۔ sribalajivideo.com۔ 17 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2012 

بیرونی روابط

ترمیم