گلگت بلتستان کے اضلاع
گلگت بلتستان اب سات اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے دو بلتستان میں، تین گلگت اور دو ہنزہ۔ نگر کے اضلاع ہیں۔ اس سے پہلے ہنزہ۔ نگر کو بھی گلگت ڈویژن میں شمار کیا جاتا تھا جسے اب علاحدہ کر دیا گیا ہے۔
ڈویژن | اضلاع | رقبہ (مربع کلومیٹر) | آبادی (1998ء) | مرکز |
---|---|---|---|---|
بلتستان | ضلع گانچھے | 9,400 | 165,366 | خپلو |
ضلع سکردو | 8,000 | 214,848 | سکردو | |
شگر | 8,500 | 109,000 | شگر | |
کھرمنگ | 5,500 | 188,000 | طولطی | |
گلگت | ضلع استور | 8,657 | 71,666 | گوری کوٹ/عید گاہ |
ضلع دیامر | 10,936 | 131,925 | چلاس | |
ضلع غذر | 9,635 | 120,218 | گاہکوچ | |
ضلع گلگت | 39,300 | 383,324 | گلگت | |
ضلع ہنزہ۔نگر | 20,057 | 112,450 | علی آباد | |
گلگت و بلتستان۔ مجموعاً | 9 اضلاع | 119,985 | 1,496,797 | گلگت |
نئے ضلع ہنزہ۔ نگر کا رقبہ اور آبادی ابھی گلگت کے ساتھ شامل ہے کیونکہ درست شمار دستیاب نہیں: گلگت بلتستان کے کل رقبہ کا درست شمار دستیاب نہیں اور مختلف جگہ مختلف رقبے ملتے ہیں اس لیے یہاں صرف تمام رقبوں کا درست مجموعہ دیا گیا ہے۔ | ||||