گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا

گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا یا گوانگژو بایئون انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: CAN، آئی سی اے او: ZGGG) (انگریزی: Guangzhou Baiyun International Airport) (چینی: 广州白云国际机场) چین صوبے گوانگڈونگ کے دار الحکومت گوانگژو کا بنیادی ہوائی اڈا ہے۔ دونوں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایئرپورٹ کوڈ اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم ہواگاہ رموز سابقہ گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، فیڈکس ایکسپریس، 9 ایئر، ہائنان ایئرلائنز اور شنزین ائیرلائنز کا مرکز ہے۔

گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا
Guangzhou Baiyun International Airport

广州白云国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
مالکگوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ
عاملگوانگڈونگ ہوائی اڈا اتھارٹی
خدمتگوانگژو
محل وقوعبائیون ضلع، گوانگژوہوادو ضلع اضلاع، گوانگژو، گوانگڈونگ
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے15 میٹر / 49 فٹ
متناسقات23°23′33″N 113°17′56″E / 23.39250°N 113.29889°E / 23.39250; 113.29889
ویب سائٹGBIA
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
CAN is located in گوانگڈونگ
CAN
CAN
CAN is located in چین
CAN
CAN
ہوائی اڈے کا مقامt
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
01/19 3,600 11,811 کنکریٹ
02L/20R 3,800 12,467 کنکریٹ
02R/20L 3,800 12,467 کنکریٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر حجم69,730,000
کارگو (میٹرک ٹن)1,652,214.9
ہوائی جہاز نقل و حرکت435,231
ماخذ: اعداد و شمار از سی اے اے سی[1]
گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 广州白云国际机场
روایتی چینی 廣州白雲國際機場

2017ء میں گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا اور 65،806،977 مسافروں کی خدمت کے ساتھ دنیا کا تیرھواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ کارگو ٹریفک کے لحاظ سے بھی یہ چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا اور دنیا کا انیسواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ ہوائی جہاز نقل و حرکت کے لحاظ سے بھی یہ چین کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔

جائزہ

ترمیم

1932ء-2004ء

ترمیم

قدیم بایئون ہوائی اڈے کا افتتاح 1932ء میں ہوا تھا۔ گوانگژو کی تیزی سے ترقی کے سبب ہوائی اڈا مسافروں کی ضروریات پقری کرنے کے لیے کافی نہیں تھا اور ہوائی اڈے کی توسیع مملکن نہیں تھی کیونکہ عمارتوں نے ہوائی اڈے کو گھیر رکھا تھا۔ 5 اگست، 2004ء کو نئے گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہوا اور قدیم گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا بند کر دیا گیا۔

2004ء کے بعد سے

ترمیم

نیا ہوائی اڈا گوانگژو کے اضلاع بائیون اور ہوادو میں تعمیر کیا گیا اور 5 اگست، 2004ء کو اس کا افتتاح ہوا۔ اس کا نام 72 سال قدیم ہوائی اڈے کا نام ہے جو اس کا متبادل ہے اور اب بند کر دیا گیا ہے۔ اس کی لاگت 19.8 بلین یوآن تھی۔ نئا ہوائی اڈا گوانگژو شہر کے مرکز شہر کے شمال میں 28 کلومیٹر (17 میل) کے فاصلے پر واقع ہے اور اپنے پیشرو سے تقریباً پانچ گنا بڑا ہے۔ بایئون (白云) کے معنی چینی زبان میں "سفید بادل" کے ہیں۔ ہوائی اڈے کو قدیم ہوائی اڈے کی مناسبت سے نیا بایئون بھی کہا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. 2016年全国机场生产统计公报 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 2017-05-03