گورمے بیکرز اینڈ سویٹس
پاکستان کی ایک ابھرتی ہوئی فوڈ انڈسٹری
گورمے پاکستان کا ایک اہم بیکری سلسلہ ہے، جس کا مرکز لاہور میں ہے۔
گورمے بیکرز اینڈ سویٹس، گکھڑمنڈی جی ٹی روڈ، پاکستان | |
صنعت | بیکری |
---|---|
قیام | 1987 [1] |
صدر دفتر | لاہور، پاکستان |
مقامات کی تعداد | 120+ |
کلیدی افراد | چودھری محمد نواز چٹھہ |
مصنوعات | بیکری، مٹھائی، دودھ، آئس کریم، مشروبات[2] |
ملازمین کی تعداد | 1,500+ |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیمگورمے کا آغاز فیروزپور روڈ لاہور کے ایک معروف مقام اچھرہ پہ ایک چھوٹی دکان کی صورت میں ہوا، جو وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی صف اول کی صنعت کا درجہ اختیار کر گئی۔ گورمے کے بانی چیئرمین چودھری محمد نواز چٹھہ نے 11 سال تک شیزان میں خدمات سر انجام دیں اور اس کے بعد گورمے کا آغاز کیا۔[3]
مصنوعات
ترمیمبیکری، مٹھائی، پانی، دودھ، آئس کریم، مشروبات، ڈبل روٹی، جام، حلوہ جات[2]
عملی وسعت
ترمیملاہور میں وسیع نیٹ ورک قائم کرنے کے بعد گورمے نے فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی اپنا جال بچھانا شروع کر دیا۔[4]
منصوبۂ مستقبل
ترمیمگورمے کی ویب گاہ کے مطابق مستقبل قریب میں برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی گورمے اپنی برانچیں کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Gourmet Foods | Punjab, Pakistan
- ^ ا ب "گورمے مصنوعات"۔ 03 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015
- ↑ "گورمے تعارف"۔ 18 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015
- ↑ "گورمے نقشے پر"۔ 22 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2015