گڑھوال (Garhwal) (ہندی: गढ़वाल‎ تلفظ: [ɡəɽʱʋa:l]) شمالی بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ایک انتظامی تقسیم ہے۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے جس کی سرحد شمال میں تبت سے ملتی ہے۔ اس کے جنوب میں اتر پردیش، شمال مغرب میں ہماچل پردیش واقع ہے۔ اس میں چمولی ضلع، ہردوار ضلع، پوڑی گڑھوال ضلع، رودر پریاگ ضلع، ٹہری گڑھوال ضلع اور اتر کاشی ضلع شامل ہیں۔ ہندووں کے مقدس مقامات چھوٹا چار دھام یہیں واقع ہیں۔

چھوٹا چار دھام
کیدارناتھ بدری ناتھ
گنگوتری یمونوتری