ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی اے ٹی اے: HKG، آئی سی اے او: VHHH) (انگریزی: Hong Kong International Airport) (چینی: 香港國際機場) ہانگ کانگ کا ایک تجارتی ہوائی اڈے ہے جو مصنوعی جزیرے چیک لاپ کوک پر بنایا گیا ہے، اسی لیے اسے عام بول چال میں چیک لاپ کوک ہوائی اڈا (انگریزی: Chek Lap Kok Airport) 赤鱲角機場) بھی کہا جاتا ہے۔
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا Hong Kong International Airport 香港國際機場 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||
مالک | ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ہوائی اڈا اتھارٹی، ہانگ کانگ حکومت | ||||||||||||||
عامل | ایئر پورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ | ||||||||||||||
خدمت | ہانگ کانگ | ||||||||||||||
محل وقوع | چیک لاپ کوک، ہانگ کانگ | ||||||||||||||
افتتاح | 6 جولائی 1998 | ||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||
فوکس شہر برائے | |||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 28 فٹ / 9 میٹر | ||||||||||||||
متناسقات | 22°18′32″N 113°54′52″E / 22.30889°N 113.91444°E | ||||||||||||||
ویب سائٹ | www.hongkongairport.com | ||||||||||||||
نقشہ | |||||||||||||||
ہانگ کانگ میں مقام | |||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
اعداد و شمار (2018) | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
ماخذ: ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا[2] |
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
روایتی چینی | 香港國際機場 | ||||||||||||||||||
سادہ چینی | 香港国际机场 | ||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||
چیک لاپ کوک ہوائی اڈا | |||||||||||||||||||
روایتی چینی | 赤鱲角機場 | ||||||||||||||||||
سادہ چینی | 赤鱲角机场 | ||||||||||||||||||
|
ہوائی اڈے کا تجارتی آغاز 1998ء سے ہوا جس نے کائی تاک ہوائی اڈے کی جگہ لی۔ اصل سرزمین چین (45 منزلوں کے ساتھ) اور دیگر ایشیا کے لیے یہ علاقائی ترسیل کا مرکز اور مسافروں کے بین الاقوامی سفر کا اہم ہوائی اڈا ہے۔ یہ کارگو ترسیل کے لحاظ سے دنیا کا مصروف ترین اور مسافر امد رفت کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ [3] یہ دنیا کا سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارتوں میں سے ایک ہے (سب سے بڑی 1998ء میں جب اس کا افتتاح ہوا)۔
یہ چوبیس گھنٹے ایئرپورٹ اتھارٹی ہانگ کانگ کے زیر انتظام ہے اور کیتھے پیسیفک ائیر ویز (ہانگ کانگ کی پرچم بردار ائیرلائین)، ڈریگن ائیر، ہانگ کانگ ائیرلائنز، ہانگ کانگ ایکسپریس ایئرویز اور ایئر ہانگ کانگ (کارگو) کا بنیادی مرکز ہے۔ یہ چائنا ائیر لائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، سنگاپور ایئر لائنز، ایتھوپین ایئر لائنز اور ایئر انڈیا کا فوکس شہر بھی ہے۔
ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا ہانگ کانگ کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جس کے تقریباً 65،000 ملازمین ہیں۔ 100 سے زائد ایئرلائنز اس ہوائی اڈے سے دنیا بھر کے 180 سے زائد شہروں تک پرواز کرتی ہیں۔
2015 میں ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا 68.5 ملین مسافروں نے سفر کیا [3] جو اسے دنیا کا آٹھواں مصروف ترین ہوائی اڈا بناتے ہیں۔ [4] 2010ء سے یہ میمفس بین الاقوامی ہوائی اڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مصروف ترین کارگو ہوائی اڈا بن گیا ہے۔ [5]
ساخت
ترمیمہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کل رقبہ 1،255 ہیکٹر (4.85 مربع میٹر) ہے۔ ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا "ٹرمینل 1" دبئی بین الاقوامی ٹرمینل 3 اور بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی مسافر ٹرمینل عمارت ہے۔ اس کے موجودہ صارفین سنگاپور ایئر لائنز، امارات (ائیر لائن)، قنطاس ائیرویز، برٹش ائیرویز، آسیانہ ایئر لائنز، تھائی ائیرویز انٹرنیشنل، ایئر فرانس اور لوفتھانزا ہیں۔ جبکہ سابقہ صارفین میں کوریا ایئر، ملیشیا ائیرلائنز اور چائنا ساؤدرن ائیرلائنز شامل تھے۔
شماریات
ترمیمآپریشن اور اعداد و شمار[6][7][8] | |||
---|---|---|---|
year | مسافر نقل و حرکت |
کارگو نقل و حرکت (ٹن) |
ہوائی جہاز نقل و حرکت |
1998 | 28,631,000 | 1,628,700 | 163,200 |
1999 | 30,394,000 | 1,974,300 | 167,400 |
2000 | 33,374,000 | 2,240,600 | 181,900 |
2001 | 33,065,000 | 2,074,300 | 196,800 |
2002 | 34,313,000 | 1,637,797 | 206,700 |
2003 | 27,433,000 | 2,642,100 | 187,500 |
2004 | 37,142,000 | 3,093,900 | 237,300 |
2005 | 40,740,000 | 3,402,000 | 263,500 |
2006 | 44,443,000 | 3,580,000 | 280,000 |
2007 | 47,783,000 | 3,742,000 | 295,580 |
2008 | 48,582,000 | 3,627,000 | 301,000 |
2009 | 45,499,604 | 3,440,581 | 273,505 |
2010 | 50,410,819 | 4,112,416 | 306,535 |
2011 | 53,909,000 | 3,939,000 | 333,760 |
2012 | 56,057,751 | 4,062,261 | 352,000 |
2013 | 59,913,000 | 4,122,000 | 372,040 |
2014 | 63,367,000 | 4,376,000 | 390,955 |
2015 | 68,488,000 | 4,380,000 | 406,000 |
2016 | 70,502,000 | 4,521,000 | 411,530 |
گنگائش | |||
مسافر (موجودہ) | 70,502,000 | ||
مسافر (ultimate) | 70,000,000 | ||
کارگو (موجودہ) | 4.5m tons | ||
کارگو (ultimate) | 7.4m tons | ||
پیش بند (موجودہ) | 96 | ||
مقامات کی تعداد | |||
بین اقوامی (فضائی) | 154 | ||
بین اقوامی (بحری) | 6 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "UPS Air Operations Facts – UPS Pressroom"۔ 12 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2015
- ↑ "Provisional Civil International – Air Traffic Statistics at HKIA" (PDF)۔ دسمبر 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2018
- ^ ا ب "About Hong Kong Airport"۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2016
- ↑ "Year to date Passenger Traffic"۔ ACI۔ 2016-03-13۔ 13 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2016
- ↑ Neil Denslow (26 جنوری 2011)۔ "Cathay Pacific, Hong Kong Airport Become Biggest for Freight"۔ Bloomberg BusinessWeek۔ 17 اپریل 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مئی 2011
- ↑ "Facts and Figures"۔ Hong Kong International Airport۔ Airport Authority Hong Kong۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2011
- ↑ "Air Traffic Statistics"۔ Hong Kong International Airport۔ Airport Authority Hong Kong۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2011
- ↑ "Passenger traffic surges at Hong Kong International Airport in 2013"۔ TheMoodieReport.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2014