ہرناز کور سندھو
ہرناز کور سندھو (پیدائش 3 مارچ 2000ء) ایک ہندوستانی ماڈل اور مقابلہ حسن کا خطاب جیتنے والی دوشیزہ ہیں۔ انھیں مس یونیورس 2021ء کا تاج پہنایا گیا ہے۔ سندھواس سے قبل مس دیوا یونیورس 2021ء کا کا مقابلہ بھی جیت چکی ہیں۔ ان سے پہلے دو اور ہندوستانی حسینائیں بھی مس یونیورس رہ چکی ہیں۔ علاوہ ازیں سندھو 2019ء میں فیمینا مس انڈیا پنجاب کا تمغا بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اورفیمینا مس انڈیا 2019ء میں سیمی فائنلسٹ بنیں۔
ہرناز کور سندھو | |
---|---|
(پنجابی میں: Harnaaz Kaur Sandhu)،(بہاری میں: हरनाज़ कौर संधू) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 مارچ 2000ء (24 سال)[1] چندی گڑھ [2][3] |
شہریت | بھارت |
قد | 176 سنٹی میٹر [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل ، شریک مقابلہ حسن |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، پنجابی ، ہندی |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمسندھو چندی گڑھ میں ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائیں۔ [4] انھوں نے شیوالک پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کی اور پوسٹ گریجویٹ گورنمنٹ کالج فار گرلزسے کیا۔ یہ دونوں تعلیمی ادارے چندی گڑھ میں ہیں۔ مس یونیورس بننے سے قبل سندھوعوامی انتظمامیہ میں فضیلت کی طالبہ تھیں۔ [5]
مقابلہ حسن
ترمیمسندھو نے نوعمری میں ہی مقابلہ جات میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ مس چندی گڑھ 2017ء اور مس میکس ایمرجنگ اسٹار انڈیا 2018ء جیسے خطابات جیتے۔ [6] فیمینا مس انڈیا پنجاب 2019 کا خطاب جیتنے کے بعد، سندھو نے فیمینا مس انڈیا میں حصہ لیا، جہاں وہ بالآخر ٹاپ 12 میں شامل رہیں۔ [7] [8]
مس دیوا 2021ء
ترمیم16 اگست 2021ء کو، سندھو کو مس دیوا 2021ء کے ٹاپ 50 سیمی فائنلسٹ میں سے ایک کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد ازاں 23 اگست کو، وہ ٹی وی پر نشر ہونے والے مس دیوا مقابلے میں حصہ لینے والی ٹاپ 20 فائنلسٹوں میں سے ایک کے طور پر تصدیق کی گئں۔ 22 ستمبر کو ہونے والے ابتدائی مقابلے کے دوران سندھو نے مس بیوٹیفل سکن کا ایوارڈ جیتا اور مس بیچ باڈی، مس بیوٹیفل سمائل، مس فوٹوجینک اور مس ٹیلنٹڈ کی فائنلسٹ بن گئیں۔ [9] [10] ایونٹ کے اختتام پر سندھو کو سبکدوش ہونے والی ٹائٹل ہولڈر ایڈلائن کاسٹیلینو نے فاتح کے طور پر تاج پہنایا۔ [11]
مس یونیورس 2021ء
ترمیممس دیوا ء021 کے طور پر سندھو کو مس یونیورس 2021ء میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا حق ملا۔ [12] یہ مقابلہ 12 دسمبر 2021ء کو ایلات ، اسرائیل میں منعقد ہوا۔ [13] سندھو 80 مدمقابل کے ابتدائی پول سے ٹاپ سولہ میں پہنچ گئیں، بعد میں فاتح کے طور پر تاجپوشی سے قبل ٹاپ ٹین، ٹاپ فائیو اور ٹاپ تھری میں پہنچ گئیں۔ [14] [15] اپنی جیت کے بعد، وہ مس یونیورس کا تاج پہننے والی تیسری ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ [16] [17] [18]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://www.jagranjosh.com/general-knowledge/harnaaz-sandhu-bioghraphy-1639369435-1
- ↑ https://www.livemint.com/news/india/from-chandigarh-to-miss-universe-2021-all-you-need-to-know-about-harnaaz-sandhu-11639376777308.html
- ↑ https://www.tribuneindia.com/news/nation/chandigarhs-harnaaz-sandhu-crowned-miss-universe-2021-349799
- ↑ "मिस यूनिवर्स के लिए ऐसे तैयारी कर रही हैं हरनाज संधू, तीनों ही स्टार्स ने खोले जिंदगी के राज"۔ Times Now (بزبان الهندية)۔ 11 October 2021
- ↑ "Who is Harnaaz Sandhu? The Miss Universe 2021 from India"۔ Hindustan Times۔ 13 December 2021
- ↑ "Harnaaz Sandhu: Everything About the Winner of LIVA Miss Diva Universe 2021"۔ thetealmango.com
- ↑ "Crowning the winners of Miss India North 2019"۔ timesofindia.indiatimes.com
- ↑ "Miss India 2019 Contestants"۔ beautypageants.indiatimes.com۔ 29 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "Unveiling of LIVA Miss Diva 2021 Top 50 Contestants!"۔ beautypageants.indiatimes.com۔ 13 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "Presenting the winners of LIVA Miss Diva 2021 sub-contest"۔ beautypageants.indiatimes.com۔ 13 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "Chandigarh's Harnaaz Sandhu crowned LIVA Miss Diva Universe 2021"۔ beautypageants.indiatimes.com۔ 05 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "Harnaaz Sandhu Is Miss Universe India 2021, Ritika Khatnani Wins Miss Diva Supranational 2022 Title"۔ latestly.com
- ↑ "Miss Universe 2021 to be held in Israel, Steve Harvey to return as host"۔ USA Today۔ 20 July 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولائی 2021
- ↑ "LIVE UPDATES: 70th Miss Universe coronation"۔ سی این این۔ 2021-12-13۔ 12 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "India's Harnaaz Sandhu is crowned Miss Universe 2021"۔ سی این این۔ 12 December 2021
- ↑ "India's Harnaaz Sandhu wins Miss Universe 2021"۔ Philippine Star۔ 13 December 2021
- ↑ "Harnaaz Sandhu of India named 70th Miss Universe"۔ San Francisco Chronicle۔ 12 December 2021۔ 13 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021
- ↑ "India's Harnaaz Sandhu Brings Home Miss Universe Crown After 21 Years"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2021