ہری شنکر بھابھڑا
ہری شنکر بھابھڑا (6 اگست 1928ء - 25 جنوری 2024ء)، ایک ہندوستانی سیاست دان تھے جو راجستھان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر تھے۔ انھوں نے 16 مارچ 1990ء سے 5 اکتوبر 1994ء (دو بار) اسپیکر کا عہدہ حاصل کیا۔ انھوں نے 1985ء، 1990ء اور 1993ء میں چورو ضلع کے رتن گڑھ سے ریاستی قانون ساز انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔وہ ناگور ضلع کے ڈڈوانا کے رہنے والے تھے، انھوں نے چورو ضلع کے رتن گڑھ حلقہ سے الیکشن لڑا اور جیتا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی رہنما تھے۔ وہ 6 اکتوبر 1994ء سے 1 دسمبر 1998ء تک راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ بھابھرا راجستھان حکومت میں اقتصادی پالیسی اور اصلاحاتی کونسل کے نائب چیئرپرسن تھے۔ وہ 1978ء سے 1984ء تک راجیہ سبھا کے رکن رہے۔
ہری شنکر بھابھڑا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 6 اگست 1928ء |
وفات | 25 جنوری 2024ء (96 سال)[1] جے پور |
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی
ترمیم[2] ہری شنکر بھابھرا 6 اگست 1928 ءکو ناگور ضلع کے کھرکی دروازہ، ڈڈوانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شری مننالال بھابھرا اور والدہ کا نام موہنی دیوی تھا۔ شری بھابھرا نے یسودا دیوی سے 3 جولائی 1941ء کو شادی کی اور ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے ناگپور لا کالج کے ساتھ ساتھ پربھاکر، ہندی بھاشا سنگھ ہائی اسکول، ناگپور سے بیچلر آف آرٹس اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔ ہری شنکر بھابھاڈا کا کچھ خاندان ناگپور اور کامپٹی (جونی اولی کامپٹی) بدری نارائن دوارکا پرساد بھبھڈا میں رہتا ہے۔
وفات
ترمیمبھابھرا کا انتقال 25 جنوری 2024ء کو 95 سال کی عمر میں ہوا ۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.thestatesman.com/india/veteran-bjp-leader-former-dy-cm-bhabhra-passes-away-in-jaipur-1503263231.html — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جنوری 2024
- ↑ "Veteran BJP leader, former Dy CM Bhabhra passes away in Jaipur"۔ The Statesman۔ 25 January 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2024