ہسپتال کا پلنگ یا ہسپتال کا بستر (انگریزی: Hospital bed) ایک مخصوص طرز پر تیار کردہ پلنگ ہوتا ہے جو زیر علاج مریضوں یا کسی طبی توجہ یا مشورے کے ضرورت مند افراد کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ ان پلنگوں میں مریضوں کی راحت اور خوش حالی کے لیے خاص سہولتیں ہوا کرتی ہیں جو طبی دیکھ ریکھ کے عملے کے لیے بھی معاون ہوتے ہیں۔ ان عام خصوصیات کے تحت پلنگ کے قد و قامت کا حسب ضرورت بڑھایا یا گھٹایا جا سکنا، سر اور پاؤں کے رخ میں رد و بدل کی گنجائش، ہاتھ کی جانب کی گرفت کا آگے پیچھے کیا جانا اور جدید تکنیکوں کی بدولت کچھ جگہوں پر برقی کے بٹنوں کی مدد سے پلنگ اور اطراف کے برقی ساز و سامان کو چلایا جا سکنا، شامل ہیں۔

جدید 2019ء اور 2020ء کی کورونا وائرس مرض کی وبا کی وجہ سے ہسپتال میں اضافی پلنگوں کی سہولتیں تیار کی گئی ہے۔

جدید دور میں ترقی پزیر اور ترقی یافتہ ملکوں میں آبادی کے تناست سے پلنگوں کی دستیابی میں بہت بڑا فرق دیکھا گیا ہے۔ جہاں ترقی یافتہ ملکوں میں یہ تناسب بہت محدود ہے، ترقی پزیر ملکوں میں یہ بہت زیادہ ہے۔ پھر بھی ہر دو ملکوں میں یہ ضرورت بڑھتی ہی رہتی ہے، جیسا کہ ایک اندازہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ان ممالک میں ہسپتال کے پلنگوں کی یہ ضرورت بڑھ چکی ہے[1]:

2020ء کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ ترقی یافتہ چند ممالک میں اضافی ہسپتالی پلنگوں کا احاطہ
ملکوں اضافی پلنگوں کی ضرورت
ریاستہائے متحدہ امریکا 16,323
جرمنی 500,000
فرانس 7,917
مملکت متحدہ 127,338
ہسپانیہ 9,820


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم