ہمارا عوام
ہمارا عوام حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت سے شائع ہونے والا اردو اخبار۔[1][2]۔ یہ ایک روزنامہ اخبار ہے۔ اس کے مدیر کے ایم عارف الدین ہیں گلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوٹص کے صدر نشین ہیں۔ یہی تعلیمی اداروں کے گروہ کا سابقہ نام مدینہ گروپ آف ایجوکیشن بھی رہا ہے
نام
ترمیماس اخبار کے مدیر کے ایم عارف الدین یہ چاہتے تھے کہ ان کے اخبار نام بھی بہت ہی سادہ اور زبان زد عام ہو جیسے کہ سیاست اور منصف کے نام عام فہم بھی ہیں اور آسانی سے لوگوں کے زبانوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ تاہم مشکل یہ تھی کہ ان کو مطلوبہ نام عوام فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔ اس وجہ سے وہ ہمارا عوام کے طور پر رجسٹر کرنے پر مجبور ہوئے۔ تاہم اخبار کے لوگو میں عام پوسٹر وغیرہ پر ہر جگہ عوام کا سائز بڑھا ہوا ہوتا ہے، جب کہ ہمارا بہت چھوٹے حروف میں چھپتا ہے۔
اخبار اور تعلیمی ادارے میں ربط
ترمیمگلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوٹص یا مدینہ روپ آف ایجوکیشن کا صدر دفتر مدینہ ایجوکیشن سینٹر میں واقع ہے جو نامپلی، حیدرآباد میں باغ عامہ کے رو برو اور ریاستی حج ہاؤس کے نزدیک واقع ہے۔ یہ جملہ تعلیمی ادارے شہر کے مختلف جہتوں میں بکھرے ہوئے ہیں، جیسے کہ حمایت نگر میں ایک اسکول ہے اور معین آباد میں کالج ہیں۔ یہ اخبار کے نکلنے کا بنیادی مقصد طلبہ یا ان کے سرپرستوں کو تعلیمی اداروں اور ان کی سرگرمیوں سے واقف کروانا ہے۔ چنانچہ مدینہ ایجوکیشن سینٹر ہی ہمارا عوام کا اجسٹر شدہ دفتر ہے اور اس اخبار سے ان تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کو خاص جگہ دی جاتی ہے۔ مدینہ ایجوکیشن سینٹر کی دیواروں پر ہر روز طلبہ، ان کے سر پرست اور راستے سے گزرنے والوں کی سہولت کے لیے اخبار کے سبھی صفحات چسپاں کیے جاتے ہیں۔
پزیرائی
ترمیماس اخبار کے خریدار اور پڑھنے والے سیاست، منصف، اعتماد اور رہنمائے دکن کے مقابلے بہت کم ہیں۔ اس اخبار کو عام طور سے ہر اخبار فروش کے یہاں بھی نہیں پایا جاتا۔ رورآنہ کئی بچے سائیکلوں پر خاص طور پر اس اخبار کو اس کے محدود خریداروں میں قارئین تک پہنچاتے ہیں۔