ہندوستان میں 1877ء
حکومتی عہدے دار
ترمیم- ملکہ وکٹوریہ — قیصر ہند ملکہ ہندوستان یکم نومبر 1858ء تا 22 جنوری 1901ء
- لارڈ رابرٹ بلور لٹن — وائسرائے ہند 12 اپریل 1876ء تا 8 جون 1880ء
- محبوب علی خان آصف جاہ چہارم — نظام ریاست حیدرآباد دکن 26 فروری 1869ء تا 29 اگست 1911ء
- سر رابرٹ ہنری ڈیویز — گورنر پنجاب 20 جنوری 1871ء تا 2 اپریل 1877ء
- سر رابرٹ آئیلیس ایجرٹن — گورنر پنجاب 2 اپریل 1877ء تا 3 اپریل 1882ء
واقعات
ترمیم- یکم جنوری — دہلی دربار 1877ء منعقد ہوا۔
- یکم جنوری — قانون خطابات شاہی 1876ء کی رُو سے ملکہ وکٹوریہ کے لیے قیصر ہند کا شاہی خطاب ہندوستان میں تسلیم کر لیا گیا۔ وائسرائے ہند لارڈ لارڈ لٹن نے اِس شاہی خطاب کا باضابطہ طور پر اعلان دہلی دربار 1877ء کی تقریب میں کیا۔
- ایمپریس آف انڈیا میڈل کا اجرا ہوا۔
- ہندوستان کی شاہی ریاستوں میں ملکہ وکٹوریہ کے قیصر ہند ہونے کے اعزاز میں تقاریب منعقد ہوئیں۔
- یکم جولائی — ہمیرسار جھیل واقع بھوج، کچھ ضلع، موجودہ گجرات (بھارت) میں کچھ عجائب گھر کی بنیاد رکھی گئی۔