ہند بن ابی ہالہ صحابی حارث بن ابی ہالہ کے بھائی تھے۔‍‍ان کا نسب ‌هند ‌بن ابی هالة هند بن النباش بن زرارة بن وقدان بن حبيب بن سلامة بن عوي بن جروة بن أسيد بن عمرو بن تميم۔[1] ہند محمد بن عبد اللہ کے ربیب (خدیجۃ الکبری کے پہلے خاوند کی اولاد) تھے اور ان کی والدہ خدیجۃ الکبری تھیں، جو بعد میں محمد بن عبد اللہ کی زوجیت میں آئیں زینب بنت محمد، رقیہ بنت محمد، ام کلثوم بنت محمد اور فاطمہ بنت محمد ان کی اخیافی (ماں شریک) بہنیں تھیں اور ان کے والد بنو عبد الدار کے حلیف تھے۔

ابو ہالہ کے نام کے متعلق علما میں اختلاف ہے ایک روایت میں نباش بن زرارہ بن وقدان ایک دوسری میں مالک بن زرارہ بن نباش اور تیسری میں مالک بن نباش بن زرارہ مذکور ہے یہ ابن زبیر کا قول ہے لیکن علمائے نسب کا ان کے نام میں اختلاف ہے ابن کلبی نے ابو ہالہ ہند بن زرارہ تحریر کیا ہے خدیجہ کے بطن سے ہند پیدا ہوئے۔ جو غزوۂ بدر میں شریک تھے ان کے بیٹے اور پوتے کا نام بھی ہند تھا ایک روایت میں ہے کہ وہ غزوۂ احد میں بھی موجود تھے اور جنگ جمل میں علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں تھے اور اس جنگ میں مارے گئے ایک اور روایت میں مذکور ہے کہ ہند بن ہند بصرہ میں سکونت پزیر ہو گئے تھے جہاں وہ لا ولد فوت ہو گئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. الطبقات الكبرى - متمم الصحابة - الطبقة الرابعة» ص267
  2. أسد الغابة ط العلمية» (5/ 389)