ہنری پنجم شاہ انگلستان

ہنری پنجم (Henry V) شاہ انگلستان تھا جس نے 1413ء سے 1422ء میں اپنی موت تک حکومت کی۔ وہ خاندان لنکاسٹر کا دوسرا بادشاہ تھا۔ شارل ششم اپنے بیٹے شارل ہفتم کو 1420ء میں عاق کر دیا تھا اور ہنری پنجم اور اس کے ورثاء کو تاج فرانس کا جائز جانشین قرار دے دیا تھا۔ اور اسی دوران فرانس میں خانہ جنگی بھی شروع ہو چکی تھی۔ شارل ہفتم کا اپنے دربار کو بوغج دریائے لوار کے جنوب میں منتقل کرنے کے بعد اسے تحقیراً شاہ بوغج کہا جاتا تھا کیونکہ اس کا اقتدار شہر کے ارد گرد کے علاقوں میں ہی باقی رہ گیا تھا۔ تاہم اس کی سیاسی اور فوجی صورت حال جون آف آرک ایک روحانی رہنما کے طور پر ساتھ آنے سے ڈرامائی طور پر بہتر ہو گئی۔ اور آخر کار وہ فرانسیسی علاقہ جات واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

ہنری پنجم
Henry V
فہرست انگریز شاہی حکمرانان; لارڈ آئر لینڈ (مزید...)
20 مارچ 1413 – 31 اگست 1422
پیشروہنری چہارم
جانشینہنری ششم شاہ انگلستان
شریک حیاتCatherine of Valois
ش. 1420; بیوہ. 1422
نسلہنری ششم شاہ انگلستان
خاندانخاندان لنکاسٹر
والدہنری چہارم شاہ انگلستان
والدہMary de Bohun
پیدائش9 اگست 1386[1]
مانماؤتھ قلعہ, مانماؤتھ, ویلز
وفات31 اگست 1422[1] (عمر 36)
شاتیو دے وانسین، وینسین، مملکت فرانس
تدفینویسٹمنسٹر ایبی، لندن، مملکت انگلستان
مذہبرومن کیتھولک

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Christopher Allmand (September 2010)۔ "Henry V (1386–1422)"۔ لغت برائے عوامی سوانح نگاری۔ Oxford, England, UK: Oxford University Press۔ doi:10.1093/ref:odnb/12952 

بیرونی روابط ترمیم