ہون سین
ہون سین ((خمیر: ហ៊ុន សែន)؛ پیدائش 5 اگست 1952[ا]) ایک کمبوڈیائی سیاست اور وزیر اعظم کمبوڈیا، کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کے صدر اور کنڈال حلقے سے پارلیمان کے رکن ہیں۔ وہ سنہ 1985ء سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں، جو انھیں دنیا کا سب سے زیادہ مدت تک سربراہ حکومت رہنے والا بناتا ہے اور وہ دنیا ک سب سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے والے لیڈروں میں سے ایک بھی ہیں۔ ہون سین 1979ء سے 1986ء تک اور دوبارہ 1987ء سے 1990ء تک کمبوڈیا کے وزیر خارجہ رہے۔ ان مکمل اعزازی نام سمدیچ اکا موہا سینابدائی تیچو ہون سین ((خمیر: សម្តេចអគ្គមហាសេនាបតី តេជោ ហ៊ុន សែន)؛ یعنی "آقا وزیر اعظم، عظیم فوجی کمانڈر ہون سین")[8] پیدائشی نام ہون بُنال تھا، خمیر روج میں شمولیت اختیار کرنے کے دو سال بعد سنہ 1972ء میں نام تبدیل کر کے ہون سن رکھا۔
ہون سین | |
---|---|
(خمیر میں: ហ៊ុន សែន) | |
مناصب | |
وزیر اعظم کمبوڈیا | |
برسر عہدہ 14 جنوری 1985 – 2 جولائی 1993 |
|
وزیر اعظم کمبوڈیا | |
برسر عہدہ 21 ستمبر 1993 – 30 نومبر 1998 |
|
وزیر اعظم کمبوڈیا [1][2] (34 ) | |
برسر عہدہ 30 نومبر 1998 – 7 اگست 2023 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (خمیر میں: ហ៊ុន ប៊ុនណាល់) |
پیدائش | 5 اگست 1952ء (73 سال)[3][4][5] |
شہریت | کمبوڈیا |
مذہب | تھیرواد بدھ مت |
جماعت | کمبوڈین پیپلز پارٹی خمیر روج |
عارضہ | کووڈ-19 [6] |
زوجہ | بن رانی |
اولاد | ہون مانیت |
والد | ہون نینگ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سفارت کار ، سیاست دان |
مادری زبان | خمیر زبان |
پیشہ ورانہ زبان | خمیر زبان ، ویتنامی زبان |
عسکری خدمات | |
شاخ | خمیر روج |
عہدہ | میجر |
لڑائیاں اور جنگیں | جنگ ویت نام |
اعزازات | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
دسمبر 1984ء میں چان سی کی وفات کے بعد یک جماعتی قومی اسمبلی نے جنوری 1985ء میں ہون سین کو وزیر اعظم مقرر کیا۔ وہ 1993ء کے عام انتخابات تک اس منصب پر فائز رہے، جس کا نتیچہ معلق پارلیمان آیا تھا۔ فُنسِنپیک کے ساتھ نزاعی مذاکروں کے بعد ہون سین کو وزیر اعظمِ ثانی قبول کر لیا گیا اور ہون سین نے وزیر اعظمِ اول نورودوم رینارد کے ساتھ 1997ء میں معاہدہ ٹوٹنے تک یہ منصب سنبھالا۔ رینارد کے بعد انگ ہوت کو چُنا گیا تھا۔ 1998ء کے انتخابات میں ان کی جماعت سی پی پی جیت گئی مگر حکومت کو فُنسِپیک کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تھا۔ ہون سین کی سی پی پی کو اس کے بعد سے لگاتار کامیابیاں نصیب ہوئیں اور اس وقت ان کی وزارتِ عظمیٰ کی یہ چھٹی مدت ہے۔[9] جون 2015ء میں چیا سم کی وفات کے بعد، ہون سین کو سی پی پی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔[10] 2018ء کے عام انتخابات میں وہ چھٹی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے، ساتھ ہی سی پی پی نے قومی اسمبلی کی ہر ایک نشست چیتی تھی۔[11]
حواشی
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Hun Sen — مذکور بطور: Prime Minister — اخذ شدہ بتاریخ: 5 اکتوبر 2022
- ↑ عنوان : The International Directory of Government 2022 — ناشر: روٹلیج — : اشاعت 19 — صفحہ: 102 — ISBN 978-1-032-27532-1 — بنام: Hun Sen — مذکور بطور: Prime Minister
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/137649045 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6kh3j75 — بنام: Hun Sen — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hun-sen — بنام: Hun Sen — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://www.voanews.com/a/cambodia-s-hun-sen-has-covid-19-at-g-20-after-hosting-summit/6834729.html
- ↑ "Samdech Hun Sen"۔ cnv.org.kh۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-01
- ↑ "Welcome, Lord Prime Minister: Cambodian media told to use leader's full royal title"۔ دی گارڈین۔ 12 مئی 2016۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-26
- ↑ "CPP Wins, but Suffers Loss in Parliamentary Majority"۔ دی کمبوڈین ڈیلی۔ 29 جولائی 2013۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-03
- ↑ "Hun Sen Elected President of Ruling Cambodian People's Party"۔ ریڈیو فری ایشیا۔ 22 جون 2015۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-03
- ↑ "Cambodia: Hun Sen re-elected in landslide victory after brutal crackdown"۔ دی گارڈین۔ 29 جولائی 2018۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-16