ہیرا سنگھ سندھو
سردار ہیرا سنگھ سندھو مثل سندھو جاٹ سکھوں کا بانی تھا جس نے 1748ء میں خطۂ پنجاب میں مغلوں کی حکومت کمزور پڑتے ہی اِس مثل کو تشکیل دیا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
تاریخ پیدائش | سنہ 1706ء | |||
تاریخ وفات | سنہ 1767ء (60–61 سال) | |||
شہریت | نکئی مثل | |||
درستی - ترمیم |
ہیرا سنگھ سندھو ضلع لاہور کی تحصیل چونیاں ( حال ضلع قصور) کے پرگنہ فریدآباد کا باشندہ تھا۔اِس پرگنہ کو ملک نکہ کہتے تھے جس سے اِس مثل کا نام نکئی مشہور ہوا۔ پنجابی زبان میں ’’ نَکَہ‘‘ کے معنی ہیں: راستہ۔ یہ علاقہ چونکہ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے مابین واقع تھا، اِسی لیے اِسے نکہ کہا جاتا تھا۔ اِس مثل کی آبادی ضلع قصور، چونیاں اور باہروال کلاں کے شہروں میں آباد تھی۔ہیرا سنگھ سندھو جو اِس مثل کا بانی سردار تھا، نے 1731ء میں پاہل لے کر سکھ مت مذہب اختیار کر لیا تھا۔ اُس نے اولاً افغانوں سے پاکپتن کا قبضہ چھڑوانے کی کوشش کی جس میں درگاہ بابا فرید کے ایک عقیدت مند سجان چشتی سے لڑائی کے درمیان میں ہیرا سنگھ سندھو قتل ہو گیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Moral conduct and authority : the place of adab in South Asian Islam۔ Metcalf, Barbara Daly, 1941-، Joint Committee on South Asia.۔ Berkeley: University of California Press۔ 1984۔ صفحہ: 350۔ ISBN 0-520-04660-9۔ OCLC 9280786