ہیلمٹ شمٹ
ہیلمٹ شمٹ(Helmut Heinrich Waldemar Schmidt) مغربی جرمنی کا چانسلرتھا۔ اس کے والدین معمولی قسم کے اسکول ٹیچر تھے اور خود اس کا باپ ایک یہودی بینکار اور مسیحی ویٹریس کے تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔ ہیلمٹ شمٹ نے ایک لوئر مڈل کلاس گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہٹلر کی فوج می معمولی (جبری) نوکری کرنے کے باوجود دوسری جنگ عظیم کے بعد 1949 میں اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن مکمل کی شمٹ نے 1946 میں جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 1947 سے 1949 تک سوشلسٹ جرمن سٹوڈنٹ لیگ کا سربراہ رہا۔ اس نے یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد ہیمبرگ کی شہری حکومت میں معمولی سی نوکری کی۔1952 میں اسے ہیبرگ کی ریاست میں شعبہ معیشت و ٹرانسپورٹ میں اہم پوزیشن حاصل ہوگئ۔ 1953 میں اس نے ریاستی اسمبلی کی رکنیت کا انتخاب جیت لیا اور 1957 میں اسے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کا ایگزیکٹو نامزد کر دیا۔ شمٹ 1961 سے 1965 تک ہیمبرگ کی سینیٹ کا رکن رہا 1962 میں جرمنی میں سیلاب نے 300 افراد کی جان لے لی تو شمٹ نے 1000 افرااد کی جان بچانے کے لیے فوج کو استعمال کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمن آئین کی رو سے فوج کو ملک کے اندر کسی صورت حال میں استعمال کرنے کی ممانعت تھی۔1968 میں فوج کو ملک میں ہنگامی صورت میں استعمال کرنے کو آئین کا حصہ بنا دیا گیا۔ 1965 میں شمٹ نے پھر اسمبلی کی رکنیت حاصل کر لی اور 1967 میں اپنی پارٹی کا چئیرمین بھی بن گیا اکتوبر 1969 میں اس نے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا چانسلر ولی برانڈٹ کے دور میں ہی پھر جولائی 1972 میں وزیر خزانہ بن گیا۔ 16 مئی 1974 کو برانڈٹ نے جاسوسی سکینڈل کے الزام پر استعفیٰ دیا تو ہیلمٹ شمٹ نے وزارت عظمیٰ سنبھال لی اس وقت ملک ہی نہیں یورپ بھر میں معاشی بدحالی کا دور دورہ تھا۔ شمٹ نے ملکی اخراجات میں کمی کردی۔ اس کی پالیسیوں کے باعث اگلے چار برسوں کے دوران کم از کم ساڑھے چار لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں۔ اس نے ریٹائر افراد کی پنشن بھی دگنی کی اور بے روزگاروں کے وظیفے میں بھی تقریباً 70 فیصد اضافہ کر دیا۔ اس نے ملک میں ٹیکسوں کی شرح بھی کم کردی گئی۔ 1980 میں وہ ایک بار چانسلر بن گیا یکم اکتوبر 1982 کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اسے فارغ کر کے ہٹآ دیا گیا۔ شمٹ نے 10 نومبر 2015 کو 96 برس کی عمر وفات پائی۔
ہیلمٹ شمٹ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جرمنی میں: Helmut Schmidt)[1] | |||||||
Chancellor of West Germany | |||||||
مدت منصب 16 May 1974 – 1 October 1982 | |||||||
صدر | گستاو ہائنمین والٹر شیل کارل کارسٹنس | ||||||
نائب | Hans-Dietrich Genscher Egon Franke | ||||||
| |||||||
Minister for Finance | |||||||
مدت منصب 7 July 1972 – 16 May 1974 | |||||||
چانسلر | Willy Brandt | ||||||
| |||||||
Minister for Economics | |||||||
مدت منصب 7 July 1972 – 15 December 1972 | |||||||
چانسلر | Willy Brandt | ||||||
| |||||||
Minister for Defense | |||||||
مدت منصب 22 October 1969 – 7 July 1972 | |||||||
چانسلر | Willy Brandt | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (جرمنی میں: Helmut Heinrich Waldemar Schmidt)[1] | ||||||
پیدائش | 23 دسمبر 1918ء [2][3][4][5][6][7][8] ہامبرگ [1][3] |
||||||
وفات | 10 نومبر 2015ء (97 سال)[9][5][6][7][8][10][11] ہامبرگ [1] |
||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | جرمنی | ||||||
مذہب | لوتھریت | ||||||
رکن | امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون | ||||||
اولاد | 2 | ||||||
تعداد اولاد | 2 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ ہامبرگ (–1949) | ||||||
تعلیمی اسناد | economist | ||||||
پیشہ | سیاست دان [12][13]، ماہر معاشیات ، سرکاری ملازم ، غیر فکشن مصنف ، مصنف ، ریاست کار [14]، ناشر [14]، وزیر [14] | ||||||
مادری زبان | جرمن | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جرمن [15][16] | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [17]، اشاعت [17] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
شاخ | لوفت وافہ | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم | ||||||
اعزازات | |||||||
اعزازی ڈاکٹریٹ (دسمبر 2003) اعزازی شہریت (1995) برلن کی اعزازی شہریت (1989) اعزازی شہریت (1983) |
|||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118608819 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 نومبر 2022 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118608819 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Шмидт Гельмут — ربط: https://d-nb.info/gnd/118608819 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6v9921c — بنام: Helmut Schmidt — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/154830046 — بنام: Helmut Schmidt — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/817480 — بنام: Helmut Schmidt — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Stammdaten aller Abgeordneten des Deutschen Bundestages — catalog code: 11002007 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2018
- ^ ا ب بنام: Helmut Schmidt — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/be91fd5a761c43b791da75025e7581ab — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Alt-Bundeskanzler Schmidt ist tot
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/schmidt-helmut — بنام: Helmut Schmidt — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://brockhaus.de/ecs/julex/article/schmidt-helmut — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118608819 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — حوالہ یو آر ایل: CC0 — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701608 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11924022j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701608 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn20000701608 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
سانچہ:Chancellors of Germany سانچہ:Economy Ministers of Germany سانچہ:Finance Ministers of Germany سانچہ:Defence Ministers of Germany سانچہ:Presidents of the European Council