کارل کارسٹنس
کارل کارسٹنس (14 دسنبر 1914 - 30 مئی 1992) جرمن سیاست دان تھے۔ آپ نے 1979ء سے 1984ء تک جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔
کارل کارسٹنس | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جرمن میں: Karl Carstens) | |||||||
صدر جرمنی | |||||||
مدت منصب 1 جولائی 1979 – 30 جون 1984 | |||||||
چانسلر | ہیلمٹ اشمڈت (1979-1982)، ہیلمٹ کوہل (1982-1984) | ||||||
| |||||||
صدر بنڈسٹاگ | |||||||
مدت منصب 14 دسمبر 1976 – 31 مئی 1979 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 14 دسمبر 1914ء [1][2][3][4][5][6][7] بریمین |
||||||
وفات | 30 مئی 1992ء (78 سال)[1][2][3][4][5][8] | ||||||
شہریت | جرمنی | ||||||
مذہب | لوتھرن | ||||||
جماعت | نازی جماعت (1 مئی 1937–)[9] کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف جرمنی (1955–) |
||||||
رکن | شٹورمابٹائلونگ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | ییل لا اسکول میونخ یونیورسٹی کولون یونیورسٹی |
||||||
تعلیمی اسناد | پروفیسر | ||||||
پیشہ | سیاست دان [10]، سفارت کار ، مفسرِ قانون | ||||||
مادری زبان | جرمن | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جرمن [11] | ||||||
ملازمت | کولون یونیورسٹی | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
شاخ | لوفت وافہ | ||||||
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
سوانح حیات
ترمیمکارل کاتڑسنس بارمن شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اسکول ٹیچر تھے۔ آپ کی پیدائش کے تھوڑا عرصہ قبل وہ پہلی جنگ عظیم میں مغربی محاذ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ آپ نے 1933 سے 1936 تک فرینکفرٹ، ڈیجون، میونخ، کوئنگسبرگ اور ہیمبرگ کی یونیورسٹیوں سے قانون اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1938میں آپ نے اپنا ڈاکٹریٹ مکمل کیا اور 1939 میں اپنا دوسرا اسٹاٹ سیکسامین کی سند کا امتحان دیا۔ 1949 میں آپ نے ییل لا اسکول سے ماہر القانون (LL.M) کی سند حاصل کی۔
1939 سے 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران کارٹسنس وہرماکٹ طیارہ شکن آرٹلری دستہ کے رکن تھے اور جنگ کے اختتام تک سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدہ پر فائز ہو گئے۔
1944 میں کارسٹنس نے میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ویرونیکا پرائر سے برلن میں شادی کی۔ جنگ کے اختتام پر کارٹسنس تے اپنے آبائی شہر بریمن میں وکالت شروع کر دی۔ 1950 میں آپ نے جامعہ کولون میں لیکچرار کی نوکری کی۔ 1954 میں انھوں نے جرمن خارجی دفتر میں سفارتی عمور کا کام سنبھالا اور یورپی کونسل، اسٹراس بورگ میں مغربی جرمنی کے نمائندگی کی۔ 1955 میں آپ نے کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔
جولائی 1960 میں آپ دفتر خارجہ کے سیکرٹری ریاست بن گئے اور اسی سال جامعہ کولون میں پبلک اور بین الاقوامی قانون کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 1966 - 1969 تک چانسلر کرٹ جارج کیسنگر کے دور میں بنی حکومت میں دفتر وزارت دفاع میں ریاست کے سیکرٹری بنے اور 1968 کے بعد جرمن چانسلری کے سربراہ بنے۔
1972 میں کارسٹنس بنڈسٹاگ میں منتخب ہوئے اور 1979 تک اس کے رکن رہے۔ مئی 1973 سے اکتوبر 1976 تک آپ کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد/کرسچن سماجی اتحاد کے پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین رہے۔
1976 کے وفاقی انتخابات میں سی ڈی یو/سی ایس یو پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی اور کارسٹنس کو 14 دسمبر 1976 میں بنڈسٹاگ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ سی ڈی یو/سی ایس یو وفاقی کنونشن میں بھی اکثریت حاصل کرلی اور 1979 میں جماعت نے کارسٹنس کو جرمن صدر کے لیے نامزد کیا۔
23 مئی 1979 میں کارسٹنس وفاقی جمہوریہ جرمنی کے پانچویں صدر منتخب ہوئے، ان کے مقابل ایس پی ڈی کی این میری رینجر تھین۔
- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118519301 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2696880 — بنام: Karl Carstens — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب عنوان : Stammdaten aller Abgeordneten des Deutschen Bundestages — catalog code: 11000321 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اپریل 2018
- ^ ا ب بنام: Karl Carstens — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/17d77dc6a4aa4169adba42fda4a04c2f — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://brockhaus.de/ecs/julex/article/carstens-karl — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ODIS ID: https://www.odis.be/lnk/PS_127031 — بنام: Karl Carstens
- ↑ عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/14617 — بنام: Karl Carstens
- ↑ بنام: Karl Carstens — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000009046 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Angehörige des Bundestags / I. -. X. Legislaturperiode — سے آرکائیو اصل
- ↑ عنوان : Trois siècles d'université en Bourgogne — ISBN 978-2-36441-442-6
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb120858622 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ BOE ID: https://www.boe.es/buscar/act.php?id=BOE-A-1977-16233
- ↑ https://www.quirinale.it/onorificenze/insigniti/33563
- ↑ https://jis.gov.jm/information/awards/order-of-jamaica/