یوسف اسلام (پیدائشی نام: اسٹیون دمتری جیورجیو، المعروف: کیٹ اسٹیونز) 1966ء سے 1978ء تک موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے معروف گلوکار تھے جو 21 جولائی 1948ء کو انگلستان کے دار الحکومت لندن میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1977ء میں موسیقی کو خیر باد کہتے ہوئے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

یوسف اسلام
ایک البم کا عکس، یوسف اسلام کی تصویر نمایاں
ایک البم کا عکس، یوسف اسلام کی تصویر نمایاں
فنکار موسیقی
پیدائشی ناماسٹیون دمتری جیورجیو
دیگر نامکیٹ اسٹیونز
ولادت21 جولائی 1948ء
اصناف موسیقیروک
آلۂ موسیقیگٹار، کی بورڈ
سرگرم دور1966ء تا 1978ء، 2006ء تا حال
ریکارڈنگ کمپنیاے اینڈ ایم، جمال
ویب سائیٹ(یں)کیٹ اسٹیونز
یوسف اسلام

بطور موسیقار و گلوکار 1970ء کی دہائی سے اب تک ان کے 60 ملین سے زائد البم فروخت ہو چکے ہیں۔ ان کے مشہور ترین البموں میں Tea for the Tillerman اور Teaser and the Firecat، جن کی 30،30 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور Catch Bull at Four شامل ہیں جس کی ابتدائی دو ہفتوں میں 5 لاکھ البمیں فروخت ہوئیں۔ ان کے مشہور گانوں میں "Morning Has Broken", "Peace Train", "Moonshadow", "Wild World", "Father and Son", "If You Want To Sing Out, Sing Out", "Trouble" اور "The First Cut Is the Deepest" شامل ہیں۔

انھوں نے 1977ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور 1978ء میں نام تبدیل کرکے یوسف اسلام رکھ لیا۔ قبولِ اسلام کے بعد انھوں نے موسیقی کو خیر باد کہہ دیا اور خود کو مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ سے وابستہ کر دیا۔ ایک دہائی بعد سلمان رشدی کے خلاف جاری کیے گئے فتوے کی مبینہ حمایت پر زبردست تنازع پیدا ہو گیا، بعد ازاں انھوں نے کہا کہ ان کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ انھوں نے 11 ستمبر اور 7 جولائی 2005ء کے لندن بم دھماکوں کی مذمت کی۔ 2004ء میں امریکہ جاتے ہوئے انھیں اس وقت روک لیا گیا جب امریکا نے کہا کہ ان کا نام ان افراد کی فہرست میں شامل ہے جنہیں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں۔

انھیں فلسطینیوں کی حمایت پر ایک مرتبہ اسرائیل سے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

2006ء میں وہ موسیقی کی دنیا میں واپس آئے اور 28 سال بعد پہلی بار گانے ریکارڈ کروائے۔ اس نئے البم کا نام "An Other Cup" ہے۔ انھیں دنیا میں قیام امن کے لیے کام کرنے پر مختلف اعزاز سے نوازا گیا ہے جن میں 2004ء مردِ امن اور 2007ء میڈیٹرینین انعام برائے امن شامل ہیں۔ وہ اپنی اہلیہ فوزیہ مبارک علی اور 5 بچوں کے ساتھ لندن میں رہتے ہیں اور سال کا کچھ حصہ دبئی میں گذارتے ہیں۔

اس وقت وہ لندن میں ایک اسلامی اسکول بھی چلا رہے ہیں۔

موسیقی البم

ترمیم

بطور کیٹ اسٹیونز ان کے یہ البم مشہور ہوئے،

  • Matthew and Son
  • New Masters
  • Mona Bone Jakon
  • Tea for the Tillerman
  • Teaser and the Firecat
  • Catch Bull at Four
  • Foreigner
  • Buddha and the Chocolate Box
  • Saturnight (ٹوکیو میں براہ راست)
  • Numbers
  • Greatest Hits
  • Izitso
  • Back to Earth
  • Footsteps in the Dark: Greatest Hits, Vol. 2
  • Majikat
  • Gold (مجموعہ)

مجموعے

ترمیم
  • The Very Best of Cat Stevens

بطور یوسف اسلام

ترمیم
فائل:AnOtherCup cover.jpg
An Other Cup نیا البم
  • The Life of the Last Prophet
  • Prayers of the Last Prophet
  • A is for Allah
  • I Look I See
  • Indian Ocean
  • Footsteps in the Light
  • An Other Cup

اعزازات

ترمیم

ہیومینٹیرین ایوارڈز

2003: ورلڈ ایوارڈ ("ورلڈ سوشل ایوارڈ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)، میخائل گورباچوف کی طرف سے "بچوں اور جنگ کے متاثرین کی مدد کرنے والے انسانی امدادی کام" کے لیے منعقدہ ایک ایوارڈ۔

2004: امن کے فروغ، لوگوں کے درمیان مفاہمت اور دہشت گردی کی مذمت کے لیے اپنی لگن کے لیے نوبل امن انعام یافتہ افراد کی عالمی سربراہی کانفرنس کا مین آف پیس ایوارڈ (میخائل گورباچوف کی طرف سے قائم کردہ ایک ایوارڈ تنظیم)۔

2009: جرمن سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کا اعزازی ایوارڈ

2015: آرٹس کے ذریعے امن کے لیے شراکت کے لیے گلوبل اسلامک اکانومی ایوارڈز

2015: خیراتی منصوبوں سے وابستگی کے لیے "انٹرنیشنل" کے زمرے میں سٹیگر ایوارڈ سے نوازا گیا

اعزازی ڈگریاں بھی ملیں،

2005: یونیورسٹی آف گلوسٹر شائر کی طرف سے تعلیم اور انسانی امداد کے لیے خدمات کے لیے اعزازی ڈاکٹریٹ ۔

2007: یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ (LLD) ، "ان کے انسانی ہمدردی کے کام اور اسلامی اور مغربی ثقافتوں کے درمیان تفہیم کو بہتر بنانے" کے اعتراف میں۔ میوزک ایوارڈز اور پہچان

2019: سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل کیا گیا

2017: بہترین لوک البم کے لیے گریمی ایوارڈ نامزدگی

2015: بی بی سی ریڈیو 2 فوک ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

2014: راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا

2008: سونگ رائٹرز ہال آف فیم کے لیے نامزدگی (ناکام)

2007: بحیرہ روم آرٹ اینڈ کریٹیویٹی ایوارڈ بذریعہ فونڈازیون میڈیٹرانو ۔

2007: برٹش اکیڈمی آف سونگ رائٹرز، کمپوزر اور مصنفین (BASCA) کی جانب سے شاندار گانوں کے مجموعہ کے لیے Ivor Novello ایوارڈ ۔

2007: ECHO "ایک موسیقار اور ثقافتوں کے درمیان سفیر کے طور پر زندگی کی کامیابیوں کے لیے خصوصی ایوارڈ"

2006: "The First Cut Is the Deepest" کے لیے ASCAP نغمہ نگار آف دی ایئر (دوسری بار) 2006: پیسٹ کے "100 بہترین زندہ نغمہ نگار" میں 49 ویں نمبر پر

2005: " The First Cut Is the Deepest " کے لیے ASCAP نغمہ نگار آف دی ایئر اور گانا آف دی ایئر