یوسف مسیح یاد پاکستان کے ایک مشہور اردو مسیحی لکھاری اور مورخ ہیں۔ پروٹسٹنٹ اور رومن کاتھولک فرقوں میں اپنے مضامین کے حوالے سے مقبول ہیں۔ ان کے مسیحی کلیسیائی تاریخ پر تحقیقی مضامین پاکستان کے مختلف رسالہ جات میں شامل اشاعت ہو چکے ہیں۔ ان کا قلم محض مضامین اور مقامات لکھنے تک محدود نہیں رہا بلکہ انھوں نے مسیحیت کے تحقیقی و تاریخی مضامین پر اردو زبان میں کتب تحریر کی ہیں۔ان کی لکھی ہوئی کتابیں بھی پاکستان کے مسیحی کتب خانوں پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ ان کے مداحوں میں جہاں پڑھے لکھے باشعور لوگوں کا طبقہ ہے وہاں بڑے علما کرام بھی ان کے جان فشان قلم کے معترف ہیں۔

یوسف مسیح یاد
فائل:یوسف مسیح یاد.jpg
پیدائش1938ء
سیالکوٹ، برطانوی ہندوستان
وفاتمئی 20، 2004(2004-05-20)ء
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
شہریتپاکستانی
تعلیمڈاکٹر آف ڈیونٹی
اہم اعزازاتمتفرق

حالات زندگی ترمیم

ڈاکٹر یوسف مسیح یاد 1938ء میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ یہ ابھی کمسن ہی تھے کہ ان کے والد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایڈورڈ کالج پشاور سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ 1983ء میں فیتھ تھیالوجیکل سیمنری گوجرانوالہ سے مسیحی الٰہیات میں بیچلر اور 1997ء میں ماسٹرز آف ڈیونٹی کی ڈگری حاصل کی۔1999ء میں اوپن تھیالوجیکل سیمنری لاہور سے علم الہٰی میں سرٹیفیکٹ حاصل کیا اور پھر اوپن تھیالوجیکل سیمنری کی طرف سے ہی ٹیوٹر/معلم مقرر کیے گئے۔1999ء میں فیتھ تھیالوجیکل سیمنری گوجرانوالہ کی طرف سے آپ کو ڈاکٹرآف ڈیونٹی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ 1982ء میں وائے سی او پشاور کی طرف سے آپ کوکمیونٹی ادبی ایوارڈ ، پاکستان کرسچن رائٹرزگلڈ کی طرف سے پادری عبد الحق ایوارڈ 1998ء میں، ادبی ورثہء ایوارڈ منجاب کاریتاس پاکستان 1998ء میں ، تاک کاشمیری ایوارڈ لاہور ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کی طرف سے سنہء 2000ء میں اور 2002ء میں گلف ڈایوسیس کی جانب سے ڈیوڈپین مین ایوارڈسے نوازا گیا [1]۔ محکمہ ڈاک میں ریڈیو لائسنس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے بھی خدمت سر انجام دی جس کی وجہ سے ان کا مہینے کانصف حصہء پشاور سے باہر گزرتا۔ سماجی اور ادبی تنظیموں کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ پشاور اورکنونشن کے متعددبار سیکرٹری اورخرانچی رہ چکے ہیں۔ سینٹ جانز کیتھڈرل کونسل کے سیکرٹری اور پاکستانکرسچن رائٹرزگلڈ کے صدر کے طور پر بھی خدمت سر انجام دے چکے ہیں[2]۔ 20مئی 2014 کو کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے[3]۔

تصانیف ترمیم

ان کے مضامین یسوع مسیح کا صعود[مردہ ربط]، مقدس پولس کی شہادت[مردہ ربط] اور دیگر پاکستان کے مختلف مسیحی رسالہ جات اور آن لائن دستیاب ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. کرسچن اردورائٹرزاینڈپوئٹس، ڈاکٹر یوسف مسیح یاد
  2. توما، رسولِ ہند و پاک کا پیش لفظ از ہیریسن میسی ناشر: مکتبہء عناویم گوجرانوالہ
  3. مصنف کا تعارف[مردہ ربط]