1913ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست

1913ء میں جب ہندی سنیما کا آغاز ہوا اس میں پہلی ریلیز ہونے والی خاموش فلم راجا ہری چندر تھی جو قدیم ہندو داستانوں کے ایک بادشاہ کے بارے میں ’راجا ہریش چندر‘ کے بارے میں تھی۔ یہ خاموش فلم 21 اپریل1913ء کومخصوص طبقہ کے لیے ریلیز ہوئی جبکہ3 مئی 1913ء کو اسے عوام کے لیے ریلیز کر دیا گیا۔[1] ا۔ یہ دھندیراج گوند پھالکے کی تخلیق تھی۔ جنہیں دادا صاحب بھالکے بھی کہا جاتا ہے۔ 1913ء کی دوسری بالی ووڈ فلم موہنی بھاسمسور بھی دادا صاحب پھالکے نے بنائی۔ 1913ء میں دادا صاحب پھالکے نے چند اور فلمیں بھی بنائی جو عموماً ڈوکیومنٹری طرز کی تھیں ان میں ’’انکراچی ودھ‘‘ جو مٹر کے پودے کی کاشت پر بنائی گئی تھی۔ یہ فلم انھوں نے راجا ہریش چندر سے پہلے بنائی تھی اور یہی شارٹ ڈوکیومنٹٰ فلم ان کے انگلینڈ جانے کا سبب بنی۔ جہاں سے آکر انھوں نے راجا ہریش چندر فلم بنائی اور ہندی فلم انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔[2] 1913ء میں دادا صاحب پھالکے کی دیگر مختصر فلموں میں ڈریم لینڈ آف گجیند راؤ اور پتھاچے پنجے (ہاتھوں کے نشان) شامل ہیں۔

ہندی سینما کی شروعات 1913 میں ریلیز ہونے والی خاموش فلم ’راجا ہریش چندر‘ سے مانی جاتی ہے وہیں 1931 میں ہندوستان میں گویائی سے مزین پہلی فلم ’عالم آرا‘ ہے ‘یعنی اگر فلم میں مکالمے کی بات کی جائے تو اس کا آغاز ’عالم آرا‘ سے ہی ہوتا ہے

1913ء میں بھارتی فلمی صنعت ترمیم

خبریں اور نکات ترمیم

 
راجا ہریش چندر (1913) فلم کا ایک منظر
  • دادا صاحب پھالکے نے ہندوستان کی پہلی مکمل فیچر فلم “راجا ہریش چندر” بنائی جو 03 مئی 1913 کو سینما پر پیش کی گئی۔
  • راجا ہریش چندر فلم میں کُل 10 اداکار تھے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سب کے سب مرد تھے۔ اس زمانے میں ہندوستان صرف تھیٹروں سے آشنا تھا فلم بالکل نئی اور الگ چیز تھی، اس دور کے قدامت پرست معاشرے میں دادا صاحب کی فلم میں کام کرنے کے لیے کوئی عورت راضی نہ ہوئی تو بادل نخواستہ ہیروئن (یعنی راجا ہریش چندر کی بیوی رانی تارامتی )کا کردار بھی ایک مرد، انّا سالنکے نے کیا۔[3]
 
کملا بائی گوکھلے (ہندوستانی سنیما کی پہلی خاتون اداکارہ)
  • بھسماسر موہنی دادا پھالکے کی اسی سال دوسری فلم تھی، پہلی فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فلم میں دو خواتین نے کام لیا۔ .درگا بائی کھوکھلے نے پہلی بار پاروتی کا کردار نبھایا جبکہ ان کی بیٹی کملا بائی نے موہنی کا۔ یہ دونوں ہندی فلم انڈسٹری کی پہلی اداکارہ کہلائیں۔ اس جت علاوہ یہ پہلی ہندوستانی فلم تھی جس میں رقص شامل ہوا، جس کا مظاہرہ اداکارہ کملا بائی گوکھلے نے کیا ۔[3]
  • ہری لال سین بنگالی فوٹوگرافر، پہلے ہندوستانی جنہیں موشن پکچر کیمرا چلانے کا اعزاز حاصل ہوا، صرف سیاسی ڈوکیومنٹری تک ہی محدود رہے۔ اس سال انھوں نے ڈوکیومنڑی فلم ’’ہندو باتھنگ فیسٹیول‘‘ بنائی جو بدقسمتی سے ان کے اسٹوڈیو ’’رائل بائیواسکوپ‘‘ کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ سرمایہ کی کمی کی بنا پر یہ اسٹوڈیو 1913ء میں بند ہو گیا۔[4]
  • 18 مئی 1912ء کو بمبئی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شری پنڈلک ‘‘ [5] کے حوالے سے بعض طبقے اعتراض کرتے ہیں کہ اسے پہلی ہندوستانی فلم قراردیا جائے۔ لیکن اس فلم کا صرف موضوع اور اداکار ہندوستانی تھے، اس کے سنیماٹوگرافر جانسن برطانوی تھے اور فلم کی پوری ڈیولپمنٹ برطانیہ میں ہوئی اس لیے اسے انڈین فلم کا درجہ نہیں دیا گیا۔ چونکہ یہ فلم محض 12 منٹ کی تھی اور اس پوری فلم میں کیمرا ایک جگہ رہا تو اسے فیچر فلم کا درجہ نہیں دیا گیا۔

مقبول فلمیں ترمیم

راجا ہریش چندر (1913) فلم
  • راجا ہریش چندر پھالکے فلم اسٹوڈیوز کی تیار کردہ اس فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور کہانی نویس داداصاحب پھالکے تھے، فلم کے اداکاروں میں ڈی ڈی دابکے، پی جی سانے، بالا چندرا ڈی پھالکے، جی وی سانے، دتا تریہ شری ساگر، دتا تریہ تیلنگ، گنپت جی شنڈے، وشنو ہری اوندھکار، ناتھ ٹی تیلنگ اور انّا سالونکے شامل تھے۔ دلم کے کیمرا مین ٹرمبک بی تیلنگ تھے۔ فلم کا دورانیہ 40 منٹ پر مشتمل تھا۔ فلم کی لاگت بیس ہزار روپے تھی۔[6] اس فلم کا موضوع ایک ایسے راجا کی کہانی پر تھا جس نے سچائی کی خاطر اپنی سلطنت چھوڑ دی۔ اس فلم میں مذہبی عقائد و روایات اور خلوص و قربانی کا پرچار کیا گیا تھا۔ فلم کی کہانی اور مرکزی خیال رنچھوڑبائی اداریم اور ونایک پرساد طالب کے تھیٹر ڈرامے سے اخذ کیا گیا تھا۔ اس فلم کا افتتاح معروف اور لیجنڈ مصور، راجا روی ورما نے کیا۔[7]

بھارتی فلمی صنعت میں پیدائش ترمیم

  • بلراج ساہنی  : پیدائش 1 مئی، 1913ء، بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کہانی نویس۔ دوبیگا زمین، کابلی والا، گرم ہوا، دھرتی کے لال اور وقت جیسی فلموں میں کام کیا۔[8]
  • ماسٹر بھگوان  : پیدائش 1 اگست، 1913ء، بالی ووڈ کے اداکار اور ہدایتکار۔ جھنک جھنک پائل باجے، البیلا اور میں نے پیار کیا جیسی فلموں میں کام کیا۔[9]
  • گوپی  : پیدائش 11 اپریل، 1913ء، بالی ووڈ کے کریکٹر اداکار۔ راج کپور کے ساتھ فلم چوری چوری، شاردھا اور دیوآنند کے ساتھ فلم بادبان اور پاکٹ مار میں کام کیا۔[10]
  • شاہد لطیف  : پیدائش 11 جون، 1913ء، کہانی نویس اور ہدایت کار۔ معروف مصنفہ عصمت چغتائی کے شوہر۔ بہاریں پھر بھی آئیں گی، آرزو، ضدی جیسی فلموں کے خالق ۔[11]
  • ایس این تریپاٹھی  : پیدائش 14 مارچ، 1913ء، موسیقار، اداکار اور ہدایت کار۔ فلم علی بابا چالیس چور، بدیسیہ، کوی کالی داس کے لیے مقبول ۔[12]
  • آغا جی اے گل  : پیدائش 19 فروری، 1913ء، پاکستان کے مشہور فلم ساز اور ایورنیو اسٹوڈیوز کے مالک۔ دلا بھٹی، ڈاچی اور مندری جیسی فلموں کے خالق۔[13]
  • مجنوں  : پیدائش 2 نومبر، 1913ء، اداکار اور ہدایت کار۔ ہم سب چور ہیں، سن آف علی بابا، میرے حضور، شریمتی جی جیسی فلموں میں کام کیا ۔[14]
  • استباران  : پیدائش 19 نومبر، 1913ء، بنگالی اداکار وموسیقار۔ [15]
  • کنمبا  : پیدائش 20 ستمبر، 1913ء، 40 کی دہائی سے تیلگو اور تمل فلموں کی اداکارہ ۔[16]
  • راج ناتھ  : پیدائش 22 اکتوبر، 1913ء، اداکار، آرٹ ڈائریکٹر۔ ملی، قسمیں وعدے، آلاپ اور کسی سے نہ کہنا جیسی فلموں میں اداکاری کی [17]
  • انتھونی متھراداس  : پیدائش 3 نومبر، 1913ء، 50 کی دہائی میں ملیالم فلموں کے ہدایت کار۔ بلیاسکھی، اواکاشی اور ہریش چندرا فلموں کی ہدایت کی [18]
  • وی سی ڈیسائی  : پیدائش 12 اکتوبر، 1913ء، 40 کی دہائی میں ہندی فلموں کے ہدایت کار۔ نردوش، سادھنا، سنسکار جیسی فلموں کے خالق[19]
  • نجم نقوی  : پیدائش 11 اپریل، 1913ء، انڈین اور پاکستانی فلموں کے ہدایت کار۔ پوتر ملن، ایکٹریس، پنا، نتیجہ ،رنگیلی اور سمراٹ جیسی فلموں کے خالق[20][21]
  • دتّہ دھرم ادھیکاری  : پیدائش 2 دسمبر، 1913ء، ہندی اور مراٹھی فلموں کے ہدایت کار۔ بھکت پنڈلک، شادی سے پہلے، سدھرشن چکر جیسی فلموں کے خالق[22]
  • یشونت پیٹھکر  : پیدائش 15 مئی، 1913ء، ہندی اور مراٹھی فلموں کے ہدایت کار۔ اپرادھی، شادی کی رات، وٹھل رکمنی جیسی فلموں کے خالق[23]
  • مولگاؤنکر  : پیدائش 1 مارچ، 1913ء، ہندی فلموں کے صوتی ہدایت کار۔ دلیپ کمار کی فلم آرزو کے لیے مشہور[24]
  • کے راگھون  : پیدائش 2 دسمبر، 1913ء، ملیالم فلموں کے میوزک کمپوزر۔ ہندی فلم ’’جولی ‘‘ (1975) کی موسیقی کے لیے بھی کام کیا ۔[25]
  • ایم وی رمن  : پیدائش 26 جون، 1913ء، ہندی اور تمل فلموں کے ہدایت کار۔ مقبول فلمیں : چندن، جوالہ، پہلی جھلک، لڑکی، آشا، بھائی بھائی، پائل کی جھنکار، ۔[26]
  • فرینڈ رامسوامی  : پیدائش 13 اپریل، 1913ء، تمل فلموں کے اداکار۔ مقبول فلمیں : ایتھرپرادھتو، راجا راجن، پنگلی گل، گمستون پین، ۔[27]

بھارتی فلمی صنعت میں وفات ترمیم

  • دیوجندر لال روئے :وفات 17 مئی، 1913ء، بنگالی کہانی نویس اور نغمہ نگار۔ ان کی کہانی کو تلیگو فلم ماتر بھومی اور نغموں کو بنگالی فلم سوریا ساکشی، اگنیشور میں لیا گیا۔[28]

1913ء کی فلمیں ترمیم

تاریخ فلم اداکار ہدایتکار موضوع تبصرہ
21 اپریل 1913ء راجہ ہریش چندر [29] دتتاتري دامودر دبكے، انا سالكے، بالاچندر ڈی پھالكے، جی وی سانے دھندیراج گوند پھالکے تاریخی پہلی خاموش فلم[30]
؟؟ 1913ء ڈریم لینڈ آف گجیند راؤ [31] ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر فلم
؟؟1913ء پتھاچے پنجے [32] ،، دادا صاحب پھالکے مختصر فلم ،،
؟؟1913ء برتھ آف پی پلانٹ [33] ،، دادا صاحب پھالکے مختصر فلم انکراچی ودھ [34]
نومبر 1913ء موہنی بھسماسر [35] کملا بائی گوکھلے، درگا بائی کامت دادا صاحب پھالکے ،، ،،
؟؟ 1913ء جیمنی اینڈ ویاس/ شریسٹتھا کی ودیا ،، شری ناتھ پٹناکر ،، [36][37]
؟؟ 1913ء ہندو باتھنگ فیسٹول ایٹ الہ آباد ،، ہری لال سین ،، [38][39]
؟؟ 1913ء باورے نین ،، ،، ،، [40]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما، صفحہ 18"۔ انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما 
  2. "دادا صاحب پھالکے"۔ ہینڈ بک آف انڈین سنیما 
  3. ^ ا ب "ہندوستانی سینما کا بانی:دادا صاحب پھالکے"۔ نیازمانہ 
  4. "ہری لال سین"۔ ڈیلی اسٹار 
  5. شری پنڈلک آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  6. "راجہ ہریش چندر"۔ ویکی پیڈیا انگریزی 
  7. "انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما، صفحہ 240"۔ انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما 
  8. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر بلراج ساہنی
  9. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ماسٹر بھگوان
  10. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر گوپی
  11. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر شاہد لطیف
  12. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایس این تریپاٹھی
  13. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر آغا جی اے گل
  14. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر مجنوں
  15. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر استباران
  16. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر کنمبا
  17. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر راج ناتھ
  18. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر انتھونی متھراداس
  19. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر وی سی ڈیسائی
  20. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر نجم نقوی
  21. "نجم نقوی"۔ ہم شہری 
  22. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر دتّہ دھرم ادھیکاری
  23. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر یشونت پیٹھکر
  24. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر مولگاؤنکر
  25. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر کے راگھون
  26. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایم وی رمن
  27. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر فرینڈ رامسوامی
  28. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر دیوجندر لال روئے
  29. راجہ ہریش چندر آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  30. "راجہ ہریش چندر"۔ یوٹیوب 
  31. ڈریم لینڈ آف گجیند راؤ آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  32. پتھاچے پنجے آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  33. برتھ آف پی پلانٹ آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  34. انکراچی ودھ آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  35. موہنی بھسماسر آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  36. "جیمنی اینڈ ویاس"۔ انڈین سنے 
  37. جیمنی اینڈ ویاس آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  38. "ہندو باتھنگ فیسٹول ایٹ الہ آباد"۔ انڈین سنے 
  39. ط آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
  40. "1913کی بالی ووڈ فلمیں"۔ وئیر ان سٹی 

بیرونی روابط ترمیم