جنرل سر رچرڈ ڈینٹ (انگریزی: General Sir Richard Dannatt) (ولادت: 23 دسمبر 1950ء) اگست 2006ء سے برطانوی افواج کے سربراہ ہیں۔

رچرڈ ڈینٹ
 

مناصب
اسسٹنٹ چیف آف جنرل اسٹاف   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
28 اپریل 2001  – 2002 
کانسٹیبل آف ٹاور   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1 اگست 2009  – 2016 
رکن ہاؤس آف لارڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
19 جنوری 2011 
معلومات شخصیت
پیدائش 23 دسمبر 1950ء (74 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برومفیلڈ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ڈرہم یونیورسٹی
رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری مملکت متحدہ   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شاخ برطانوی فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں مشکلات ،  کوسوو جنگ   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 جی سی بی (2008)
 سی بی ای (1996)
 ملٹری کراس   (1973)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نجی زندگي

ترمیم

فیلسٹڈ اسکول، ایسیکس اور سینٹ لورینس کالج، کینٹ سے تعلیم حاصل کی۔ نارفولک میں رہتے ہیں اور 1977ء میں شادی کی۔ اولاد میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ مشاغل میں کرکٹ، ٹینس، سکیئنگ، ماہی گیری، نشانہ بازی اور پڑھنا شامل ہیں۔

فوجی زندگی

ترمیم

جنرل ڈینٹ کو 1971ء میں گرین ہاورڈ ریجمنٹ میں کمیشن دیا گيا۔ اور اور پہلی بٹالین کے ساتھ شمالی آئرلینڈ، قبرص اور جرمنی میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور انھوں نے 1989ء سے 1991ء تک بٹالین کے کمانڈر کے طور پر کام کیا۔ 1994ء سے 1996ء تک انھوں نے جرمنی اور بوسنیا میں آرمور بریگیڈ کی کمانڈ کی۔ 1999ء میں انھوں نے برطانوی فوج کے تیسرے ڈویژن کی کمانڈ سنبھالی اور اسی سال کوسوہ میں برطانوی افواج کے سربراہ بھی رہے۔

2000ء میں حالات معمول پر لانے کے لیے بھجی گئي فوج (Stabilisation Force (SFOR) کے ڈپٹی کمانڈر آپریشن کے طور بوسنیا واپس آئے۔ 2001ء 2002ء تک وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر کام کرتے رہے جس کے بعد انھوں نے نیٹو کے (Allied Rapid Reaction Corps (ARRC) کی کمانڈ سنمبھالی۔ مارچ 2005ء میں کمانڈر ان چیف لینڈ کمانڈ بنے اور اگست 2006ء میں جنرل سر مائیک جیکسن کی جگہ چیف آف دی جنرل سٹاف کا عہدہ سنمبھالا۔

عراق میں برطانوی افواج کے کردار پر بیان

ترمیم

13 اکتوبر 2006ء کو نشر ہونے والے انٹرویو میں عوامی سطح پر عراق سے برطانوی افواج کے جلد از جلد انخلا پر زور دیا۔ اور کہا کہ اس وجہ سے برطانیہ کے لیے پوری دنیا میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم
  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/1015748392 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. مصنف: CC0 — مدیر: CC0 — عنوان : CC0 — ناشر: CC0 — خالق: CC0 — اشاعت: CC0 — باب: CC0 — جلد: CC0 — صفحہ: CC0 — شمارہ: CC0 — CC0 — CC0 — CC0 — ISBN CC0 — UK Parliament ID: https://beta.parliament.uk/people/2RDzeiAu — اقتباس: CC0 — اجازت نامہ: CC0