ایکواڈور کا جغرافیہ

(Geography of Ecuador سے رجوع مکرر)

ایکواڈور کے مغرب میں بحر الکاہل واقع ہے جو ملک کا 2,237 کلومیٹر لمبا ساحل بناتا ہے۔ اس کے علاوہ شمال میں ایکواڈور کی سرحد کی لمبائی کولمبیا کے ساتھ 590 کلومیٹر ہے، مشرق اور جنوب میں پیرو واقع ہے جس کے ساتھ سرحد کے لمبائی 1420 کلومیٹر ہے۔ ایکواڈور کا کل رقبہ بشمول گیلاپیگوس جزائر کے 283،560 مربع کلومیٹر ہے، جس میں سے 276،840 مربع کلومیٹر زمین اور 6720 مربع کلومیٹر پانی ہے۔

ایکواڈور کا نقشہ

حدود اربعہ

ترمیم

حوالہء نقشہ۔ جنوبی امریکا

رقبہ

ترمیم

کل۔ 2 لاکھ 83 ہزار 5 سو 60 مربع کلومیٹر

زمین۔ 2 لاکھ 76 ہزار 8 سو 40 مربع کلومیٹر
پانی۔ 6 ہزار 7 سو 20 مربع کلومیٹر

زمینی سرحدیں ۔ کل 2010 کلومیٹر

 
ایکواڈور، خلا سے لی گئي تصویر

ساحل۔ 2,237 کلومیٹر

سمندری حدود۔ گیلاپیگوس جزائر اور بحرالکاہل میں 200 میل

موسم

ترمیم

مختلف علاقے مختلف موسمی حالات رکھتے ہیں۔ ساحلی علاقہ سمندر کے گرم سرد ہواوں کے زیر اثر رہتا ہے جس کے برعکس سیعرا کا علاقہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے مختلف آب و ہوا رکھتا ہے۔

سطح سمندر سے بلندی

ترمیم

پست ترین۔ بحرالکاہل۔ 0 میٹر
بلند ترین۔ چمبورازو (Chimborazo)۔ 6,267 میٹر

قدرتی وسائل

ترمیم

پٹرولیم۔ مچھلی۔ لکڑی۔ پن بجلی

زمین کا استعمال

ترمیم

بمطابق اندازہ 1993ء،

قابل کاشت۔ 6 فیصد
فصلیں۔ 5 فیصد
خودرو جھاڑیاں۔ 18 فیصد
جنگلات۔ 56 فیصد
دیگر۔ 15 فیصد

رقبہ زیر آبپاشی

ترمیم

بمطابق تخمینہ 1993ء، 8,650 مربع کلومیٹر

قدرتی آفات

ترمیم

زلزلے، خشک سالیاں اور سیلاب، زمینی کٹاؤ، آتش فشانی عمل

موجودہ ماحولیاتی مسائل

ترمیم

جنگلات کا غیر قانونی کٹاؤ، زمین کا کٹاؤ، زمین کی صحرا میں تبدیلی (Desertification)، پینے کے پانی کی نامناسب ترسیل، غیر قانونی شکار، پٹرولیم کی مصنوعات سے پیدا ہونے والی آلودگی

عالمی ماحولیاتی معاہدے

ترمیم

شراکت۔ حیاتی تنوع (Biodiversity)، موسمی تبدیلی (Climate Changeتبدیلی صحرا (Desertificationاینڈینجر سپیشیز (خطرہ زدہ انواعلا آف سی (Law of the Seaاوزون لیئر پروٹیکشن (Ozone Layer Protectionآبستان(wetlands)
دستخط شدہ۔ کلائمیٹ چینج کیوٹو پروٹوکول (Climate Change-Kyoto Protocolنیوکلیئر ٹیسٹ بین (Nuclear Test Ban)

جغرافیائی نوٹ۔ آندیس کے پہاڑی سلسلوں میں دنیا کا دوسرا بڑا آتش فشانی عمل