مالی کا جغرافیہ

(Geography of Mali سے رجوع مکرر)


مالی مغربی افریقہ کا ایک زمین بند ملک ہے جو الجیریا کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

حدود اربعہ

ترمیم

مغربی افریقا، الجزائر سے جنوب مغرب، جنوبی صحارہ سے جنوب مغرب کی طرف بڑھتا ہوا اور ساحل (Sahel) سے گزرتا ہوا سوڈان کے سوانا تک۔

جغرافیائی محور

ترمیم

12 درجے 39 منٹ شمال 8 درجے 0 منٹ مغرب

حوالۂ نقشہ

ترمیم

مالی براعظم افریقا میں واقع ہے۔

 
مالی کا نقشہ

رقبہ

ترمیم

مالی کا کل رقبہ 12 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔

زمین۔ 12 لاکھ 20 ہزار مربع کلومیٹر
پانی۔ 20 ہزار مربع کلومیٹر

زمینی سرحدیں

ترمیم

مالی کی زمینی سرحدیں کل 7,243 کلومیٹر ہیں۔ جس میں سے الجزائر کے ساتھ 1,376 کلومیٹر، برکینا فاسو کسے ساتھ 1,000 کلومیٹر، گنی کے ساتھ 858 کلومیٹر، آئیوری کوسٹ کے ساتھ 532 کلومیٹر، ماریطانیہ کے ساتھ 2,237 کلومیٹر، نائیجر کے ساتھ 821 اور سینیگال کے ساتھ 419 کلومیٹر ہیں۔

 
مالی، خلا سے لی گئي تصویر

سمندری حدود

ترمیم

مالی کی سمندری حدود نہیں ہیں کیونکہ یہ ایک زمین بند ملک ہے۔

موسم

ترمیم

سب ٹروپیکل سے ایرید، مالی کا موسم فروری سے جون تک گرم اور خشک، جون سے نومبر تک بارش، گرم مرطوب، نومبر سے فروری تک قدرے سرد اور خشک ہوتا ہے۔

سطح زمین

ترمیم

مالی کی سطح زمین زیادہ تر ہموار اور ریتلی ہے جبکہ جنوب میں سوانا اور شمال مشرق میں خشک چوٹیاں ہیں۔

سطح سمندر سے بلندی

ترمیم
  • پست ترین۔ دریائے سینیگال۔ 23 میٹر
  • بلند ترین۔ ہومبوری ٹونڈو (Hombori Tondo)۔ 1,155 میٹر

قدرتی وسائل

ترمیم

مالی کے قدرتی وسائل میں سونا، فاسفورس کے مرکبات، کاولن، نمک، چونے کا پتھر، یورینیم اور پن بجلی شامل ہیں۔ جبکہ بوکسائٹ، لوہا، میگنیز، ٹن اور تانبا کے اثرات موجود ہیں لیکن نکالے نہیں جاتے۔

زمین کا استعمال

ترمیم

بمطابق اندازہ 1993ء

  • قابل کاشت۔ 2 فیصد
  • فصلیں۔ 0 فیصد
  • خودرو جھاڑیاں۔ 25 فیصد
  • جنگلات۔ 6 فیصد
  • دیگر۔ 67 فیصد

رقبہ زیر آبپاشی

ترمیم

مالی کا زیر آبپاشی رقبہ 1993ء کے تخمینہ کے مطابق 780 مربع کلومیٹر ہے۔

قدرتی آفات

ترمیم

مالی کے شمالی صحرا میں ریتلے طوفان آتے رہتے ہیں۔ خشک موسم میں گرد آلود آندھیاں (Harmattan) چلتی ہیں جو ہوائی جہازوں کی پروازوں میں مشکالات پیدا کرتی ہیں اور کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک مشینوں کے کام میں خلل ڈالتی ہیں۔ یہ آندھیاں نظام تنفس کی بیمایاں بھی پیدا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ خشک سالی، جنوبی جھاڑی دار علاقوں میں آگ، کبھی کبھی سیلاب جیسا کہ 2007ء میں آیا تھا اور جنوبی ٹروپیکل علاقوں میں بجلی کی گرج چمک اور تیز ہوائيں مالی کی قدرتی آفات ہیں۔

موجودہ ماحولیاتی مسائل

ترمیم

مالی جنگلات کا غیر قانونی کٹاو، زمین کا کٹاو، زمین کی صحرا میں تبدیلی (Desertification)، پینے کے پانی کی نامناسب ترسیل، غیر قانونی شکار جیسے ماحولیاتی مسائل سے دوچار ہے۔

عالمی ماحولیاتی معاہدے

ترمیم

شراکت

ترمیم

دستخط شدہ

ترمیم