خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ ضلع کوہاٹ اپنے ہیڈکوارٹر کوہاٹ کے نام سے پکارا جاتاہے۔ یہ برِصغیر کا ایک پرانا ضلع ہے۔ کوہاٹ کا ذکر بدھ مت کی قدیم تاریخ میں بھی پایا جاتا ہے۔ زمانہء حال میں بھی اس ضلع کو جغرافیائی، عمومی اور دفاعی اعتبار سے خصوصی اہمیت حاصل ہے یہاں پر پاکستان کی سب سے پرانی چھاونی موجود ہے۔۔ اس ضلع کی سرحدیں اورکزئی ایجنسی ،ضلع پشاور ،صوبہ پنجاب، ضلع ہنگو اور ضلع کرک سے ملتی ہیں۔ عجب خان آفریدی اور فوجی چھائونی نے کوہاٹ کو ایک ناقابلِ فراموش داستان بنادیا ہے۔ کوہاٹ زرعی اعتبار سے اور خصوصاً میوہ جات کی وجہ سے کافی زرخیزہے۔ امرود کا پھل یہاں کی خصوصی پیدوار میں شامل ہے۔ روایتی لحاظ سے یہ ایک تجارتی مرکز ہے۔ قبائلی علاقہجات اور پنجاب کے لیے ایک اہم منڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنت کش ہیں۔ ٹرانسپورٹ اورسروسِز میں یہ لوگ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ساتھ یہاں کے لوگ دفاعی امور میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔ ڈیم، اہم فوجی تنصیبات ،انڈس ہائی وے اور کوہاٹ سُرنگ کی تعمیر کی بدولت یہ ضلع کافی اہمیت رکھتا ہے۔ کوھاٹ میں اکثریت بنگش قبائیل کی ہے۔ اردو کے بین الاقوامی شہرت رکھنے والے شاعر احمد فراز کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے۔ کوہاٹ میں ہندکو اور پشتو زبان بولی جاتی ہے۔

ضلع کوہاٹ
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت کوہاٹ   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ کوہاٹ ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 33°20′00″N 71°10′00″E / 33.333333333333°N 71.166666666667°E / 33.333333333333; 71.166666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 2545 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1173489  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

شماریات

ترمیم

ضلع کا کُل رقبہ 2545 مربع کلومیٹر ہے۔ یہاں فی مربع کلومیٹر 275 افراد آباد ہیں۔ سال 2004-05 میں ضلع کی آبادی 700000 تھی۔ دیہی آبادی کا بڑا ذرہعہ معاش زراعت ہے۔ کُل قابِل کاشت رقبہ 71210 ہیکٹیرز ہے۔

ضلع کوہاٹ کا تقریباً %70 علاقہ زراعت پر مشتمل ہے جس میں بہادر کوٹ، خرماتو، ڈھوڈہ، کوٹ، سیاب، گھنڈیالی، بلی ٹنگ، توغ، کالوچنہ، شیخان، شاہ پور، محمد زئی اور شیرکوٹ کے علاوہ سور گل، چمبئی، بڈھ، تک کا علاقہ نہایت ہی زرخیز ہے۔ اکثر علاقے کو تاندہ اور گنڈیالی ڈیموں سے سیراب کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کنوں کے پانی کو بھی زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

شخصیات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ ضلع کوہاٹ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2024ء