وکٹوریا
وکٹوریہ کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے وکٹوریہ (ضد ابہام)
وکٹوریا | |
---|---|
پرچم | |
منسوب بنام | ملکہ وکٹوریہ [1] |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | سیشیلز [2] [3] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | سیشیلز |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 4°37′25″S 55°27′16″E / 4.6236111111111°S 55.454444444444°E |
رقبہ | 20.1 مربع کلومیٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 24701 (آبادیاتی توازن ) (2014) |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+04:00 |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 241131 |
درستی - ترمیم |
وکٹوریا سیچیلیس (سے شیل)کا دارالحکومت ہے۔ اسے بندرگاہ وکٹوریا یا پورٹ وکٹوریا یا ماہے بھی کہتے ہیں اور یہ جزیرہ ماہے کی شمال مشرقی سمت واقع ہے۔ 2002ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی چوبیس ہزار نو سو ستر افراد پر مشتمل ہے جو سیچیلیس(سے شیل) کی کل آبادی کا ایک تہائی ہے۔ شہر کو برطانوی کالونی کی نشت کے طور پر برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اہم برآمدی مصنوعات میں ونیلا، کھوپرا، کھوپرے کا تیل، کچھوؤں کے خول، صابن اور گوانو شامل ہیں۔
پرکشش مقامات میں شہر کا گھنٹہ گھر جس کو لندن کے واکس ہال پل کی طرز پر بنایا گیا ہے، عدالت، وکٹوریا نباتاتی باغات ، وکٹوریا تاریخ کا قومی عجائب گھر ، وکٹوریا قدرتی تاریخ کا عجائب گھر اور سر سلوین سلوین کلارک مارکیٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں قومی اسٹیڈیم اور تکنیکی تعلیم کا اسکول بھی واقع ہیں۔ شہر کے مشرق میں اندرونی بندرگاہ واقع ہے جہاں ٹیونا مچھلی کے شکار اور ڈبہ بندی کا کام بطور مقامی صنعت کے ہوتا ہے۔
رقبہ | |
آبادی | 24,970 (2002ء) |
زبانيں | انگریزی، فرانسیسی، سیچیلوئز کریولے(سے شیلوا کریول) (Seychellois Creole) |
ٹائم زون | |
فون کوڈ | 248+ |
جغرافیائی علاقہ | 04°37′S 55°27′E |
سیچیلیس(سے شیل) کو انتظامی طور پر 25 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے 8 دارالحکومت وکٹوریا کے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
- انگریزی دریا (La Riviere Anglaise) (لاریویئے آنگلیز)
- مونٹ بکسٹن (Mont Buxton)(موں بکسٹون)
- سینٹ لوئس (Saint Louis) (ساں لوئی)
- بل ائر (Bel Air) (بل ائیر)
- مونٹ فلیوری (Mont Fleuri) (موں فلوغی)
- روچے کیمن (Roche Caiman) (غوش کئی ماں)
- لیس مامیلس (Les Mamelles) (لے مامیل)
- پلائسانس (Plaisance)(پلے زانس)
ہوائي سفر کی خدمات کے لیے شہر میں سیچیلیس بین الاقوامی ائر پورٹ ( Seychelles International Airport) تعمیر کیا گیا ہے جس کو 1971ء میں مکمل کیا گیا۔
2004ء کے بحر ہند کے سمندری زلزلہ میں وکٹوریا کا اہم ترین پل تباہ ہو گيا تھا۔
خارجی ربط
ترمیم- سیچیلیس حکومت کی آفیشل ویب گاہ
- سیچیلیس سیاحتی بورڈ کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aspureasitgets.com (Error: unknown archive URL)
- سیچیلیس کی تاریخ اور قدرتی حسن کی فلمیں
(سے شیل کے شہر)
- ↑ http://www.seychelles.travel/discover/history
- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/8379.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
- ↑ "صفحہ وکٹوریا في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 نومبر 2024ء
- ↑ http://enfaohn.hainan.gov.cn/wsbSR/wsbSC/index_m.html