آفتاب نصف شب
(Midnight sun سے رجوع مکرر)
آفتاب نصف شب یا آدھی رات کا سورج (Midnight sun) ایک قدرتی مظہر ہے جو موسم گرما کے مہینوں میں دائرہ قطب شمالی کے شمالی یا دائرہ قطب جنوبی کے جنوبی مقامات پر ظہور پزیر ہوتا ہے، جس میں سورج مقامی آدھی رات کو نظر آتا رہتا ہے۔ تقریبا 21 جون کو شمال اور 22 دسمبر کو جنوب میں سورج مکمل 24 گھنٹے نظرآتا ہے، بشرط کہ مطلع صاف ہو۔
چونکہ دائرہ قطب جنوبی کے جنوب میں کوئی مستقل انسانی بستیاں نہیں ہیں، اس لیے یہاں کے ممالک اور علاقوں کے افراد اس مظہر کا محدود تجربہ کرتے ہیں، بمقابلہ دائرہ قطب شمالی مثلاْ کینیڈا (يوكون، شمال مغربی علاقہ جات اور نناوت)، گرین لینڈ، آئس لینڈ، فن لینڈ، ناروے، روس، سویڈن اور ریاستہائے متحدہ امریکا (الاسکا)۔