کثیرالاضلاع

(Polygon سے رجوع مکرر)

کثیرالاضلاع کو مُضَلّع بھی کہتے ہیں اور اس سے مراد ایک ایسی چپٹی ہندساتی (geometrical) شکل کی ہوتی ہے جس میں تین یا زائد زاویئے یا اضلاع آپس میں متوالیہ ترتیب میں اس طرح جڑے ہوں کہ جن کے تسلسل میں کوئی خلل نہ آتا ہو۔ انگریزی میں اس کو Polygon کہا جاتا ہے جس میں poly تو کثیر کے مفہوم میں آتا ہے جبکہ gonia زاویئے کو کہتے ہیں۔ انگریزی کے معنوں کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس کا اردو متبادل کثیرالزاویہ بنتا ہے لیکن چونکہ اردو میں کثیرالاضلاع ہی زیادہ مستعمل ہے اس لیے یہاں اسی کو اختیار کیا جانا مناسب ہے۔

ایک شش پہلو یا مسدس (hexagon) شکل کا کثیر الاضلاع
چند اہم الفاظ

penta
hexa
hexagon

پنج/ خمس
چھ / شش
مسدس

کثیر الاضلاع کی اقسام و اردو انگریزی متبادلات
انگریزی نام اردو نام اضلاع یا زاویئے منظم کثر الضلاع کا اندرونی زاویہ منظم کثر الضلاع کا اندرونی زاویہ کام مجموعہ
Henagon واحد الاضلاع 1 قابل اطلاق نہیں قابل اطلاق نہیں
digon ثانی الاضلاع 2 قابل اطلاق نہیں قابل اطلاق نہیں
triangle تکون 3 60 180
quadrilateral چکور 4 90 360
pentagon مخمس 5 108 540
hexagon مسدس 6 120 720
heptagon ہفت اضلاع (مسبع) 7 128.57 900
octagon ہشت اضلاع (ہشت پہلو) 8 135 1080
enneagon نو اضلاع 9 140 1260
decagon دس اضلاع 10 144 1440
hendecagon گیارہ اضلاع 11 147.27 1620
dodecagon بارہ اضلاع (بارہ پہلوی) 12 150 1800
tridecagon تیرہ اضلاع 13 152.31 1980
tetradecagon چودہ اضلاع 14 154.28 2160
pentadecagon پندرہ اضلاع 15 156 2340
hexadecagon سولہ اضلاع 16 157.5 2520
heptadecagon سترہ اضلاع 17 158.82 2700
octadecagon اٹھارہ اضلاع 18 160 2880
enneadecagon انیس اضلاع 19 161.05 3060
icosagon بیس اضلاع 20 162 3240
کثیرالاضلاع صد اضلاع 100 176.4 17640
chiliagon ہزار اضلاع 1000 179.64 179640
myriagon دس ہزار اضلاع 10,000 179.964 1799640