سالماتی حیاتیات و وراثیات میں معزاز (promoter) دراصل DNA کی زنجیر (gene) پر زبر بہاؤ (upstream) یعنی '5 سرے (5'end) کی جانب پایا جانے والا ایک ایسا حصہ یا مقام ہوتا ہے کہ جو انتساخ (transcription) کے لیے لازمی ہوتا ہے اور اس کے بغیر یا اس میں کسی خامی (طفرہ (mutation)) پیدا ہوجانے پر genes کو درست طور پر فعال نہیں کیا جا سکتا یا یوں کہـ سکتے ہیں کہ درست لحمیات (proteins) تیار نہیں کی جاسکتیں۔

نام کی ماخوذیت

ترمیم

معزاز کا لفظ عزز سے بنا ہے جس کے معنی قوی، ترویج، پیش اور اعانت کے ہوتے ہیں اور یہی معنی سالماتی حیاتیات میں معزاز یعنی promoter کے بھی ہوتے ہیں یعنی اعانت کرنیوالا، پیش رو اور تقویت دینے والا۔ یہ لفظ گو نیا اور اجنبی معلوم ہوتا ہے مگر صورت حال اس کے برعکس ہے، عزز کے لفظ ہی سے ماخوذ ایک اور لفظ اردو میں عام اور روزمرہ استعمال میں بکثرت دیکھا جا سکتا ہے اور وہ لفظ معزز ہے۔ جس طرح معزز کا لفظ عزز کی ایک شکل ہے اسی طرح معزاز کا لفظ بھی عزز ہی کی ایک اور شکل ہے۔ جبکہ عزز ہی سے ماخوذ چند اور الفاظ بھی اردو میں آتے ہیں جیسے تعزز اور تعزیز وغیرہ۔

ایک نظر

ترمیم

معزاز جیسا کہ اوپر کے بیان سے اندازہ ہو چکا ہوگا کہ اصل میں DNA ہی کے مخصوص مقامات کو کہا جاتا ہے۔ ان مقامات یا معزاز کو انتساخی عوامل (transcription factors) شناخت کرسکتے ہیں اور پھر یہ (عوامل)، آراین اے مکثور خامرے (RNA polymerase) کو بھی اس جانب مدعو کرلیتے ہیں یوں انتساخ کا عمل شروع کرنے کا باعث بنتے ہیں جس کے نتیجے میں mRNA کی نقل تیار کر لی جاتی ہے جو بعد میں ترجمہ (translation) کے عمل کے دوران لحمیات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔

معزاز کے مقام کا تعین

ترمیم

عمومی طور پر ایک معزاز اس وراثے کے بالکل اوپر زبر بہاؤ پایا جاتا ہے جس کو وہ تضبیط کر رہا ہو اور اس معزاز کے اندرونی مواقع (sites) اسی وراثے کی موقع آغازِ انتساخ (Transcription Start Site) کے لحاظ سے تصور کیے جاتے ہیں (گویا جہاں سے RNA کی ابتدا ہوتی ہو)۔ معزاز کے ان مقامات کو منفی اعداد سے ظاہر کیا جاتا ہے جو زبر بہاؤ پائے جاتے ہوں جبکہ ان مقامات کو جو موقع آغازِ انتساخ سے شروع ہوکر زیر بہاؤ (downstream) کیجانب پائے جاتے ہوں، مثبت اعداد میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر -100 کا مطلب ہوگا کہ 100 زوج قواعد اوپر یعنی زبربہاؤ کی جانب۔

معزاز کے عناصر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم