کرائے پر بجلی گھر مقدمہ

(Rental power plants case سے رجوع مکرر)

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے 2008ء اور 2012ء کے درمیان بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے کرائے پر بجلی گھر منصوبہ میں وسیع بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ مقدمہ اور تفتیش کو کرائے پر بجلی گھر مقدمہ کہا جاتا ہے۔ مقدمے کی تفتیش عدالت عظمی کی ہدایت پر قومی احتساب دفتر کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ راجہ پرویز اشرف کی وزارت بجلی و پانی، یوسف رضا گیلانی بطور وزیر اعظم اور زرداری بطور صدر کے دور میں تخلیق ہوا۔[1] اس بدعنوانی کے الزام کی وجہ سے راجا پرویز اشرف کو راجا رینٹل کا خطاب ملا۔ سیاسی دباؤ کی وجہ سے تفتیشی ادارہ لعیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس پر عدالت اعظمی نے اس کی سرزنش کی۔[2]

تحقیقاتی افسر کی موت

ترمیم

تحقیقاتی ادارہ کا ایک افسر کامران فیصل پراسرار طور پر مردہ پایا گیا جسے خود کشی کا نام دیا گیا۔[3] لواحقین نے اسے قتل قرار دیا۔[4] وفاقی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے لجنہ قائم کرنے کا اعلان کیا۔[5]

  1. "Rental power plants scam"۔ ڈان۔ 12 دسمبر 2012ء۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "Pakistan top court orders PM arrest"۔ الجزیرہ۔ 15 جنوری 2013ء۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Family of dead Pakistan officer seeks probe"۔ الجزیرہ۔ 19 جنوری 2013ء۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "Kamran Faisal's family doubts son's suicide"۔ ڈان۔ 20 جنوری 2013ء۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. "نیب افسر کی موت: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل"۔ بی بی سی۔ 20 جنوری 2013ء۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ