راجہ پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف (پیدائش: 26 دسمبر 1950ء) پاکستان کے پچیسویں وزیر اعظم ہیں۔ 22 جون 2012ء کو قلمدان وزارت سنبھالا۔ اس سے قبل صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کابینہ میں مارچ 2008ء سے فروری 2011ء تک وفاقی وزیر آب و بجلی بھی رہ چکے ہیں۔ نیز ضلع راولپنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Raja Pervaiz Ashraf)،(اردو میں: راجہ پرویز اشرف) | |||||||
اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
مدت منصب 16 اپریل 2022 – تاحال | |||||||
صدر | عارف علوی | ||||||
| |||||||
وزیر اعظم پاکستان | |||||||
مدت منصب 22 جون 2012 – 25 مارچ2013 | |||||||
صدر | آصف علی زرداری | ||||||
| |||||||
وزیر پانی و بجلی | |||||||
مدت منصب 31 مارچ 2008ء – 9 فروری 2011ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 26 دسمبر 1950 (73 سال) سانگھڑ |
||||||
شہریت | ![]() |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
زوجہ | نصرت پرویز اشرف | ||||||
تعداد اولاد | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ سندھ | ||||||
پیشہ | سیاست دان، کارجو | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
راجہ وزارت آب و بجلی کے زمانہ میں کرائے پر چلائے جانے والے بجلی کارخانے لگانے کے کاروبار میں کڑوروں روپے کے غبن کی وجہ سے بدنام ہوئے اور راجا رینٹل کے عرف سے مشہور ہوئے۔[1] ان کے زمانہ میں بجلی کی بندش 22 گھنٹہ روزانہ تک پہنچ گئی۔
نمائندہ قومی اسمبلی ترمیم
راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی میں حلقہ این اے۔58 (راولپنڈی -2) سے تحصیل گوجر خان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ترمیم
اپریل 2022ء میں وزیر اعظم عمران خان کے استعفاء کے بعد پی ڈی ایم کی طرف راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار بنایا گیا۔انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں 211-89 ووٹوں کی بنیاد پراسپیکر منتخب ہوگئے۔
حوالہ جات ترمیم
- ↑ "Pakistan elects new PM amid political scandal". سی بی سی. 22 اگست 2012ء. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ.
بیرونی روابط ترمیم
- "راجہ پرویز اشرف". انتخابات. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2012.
- "Profile at PILDAT". PILDAT. 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2012.
- "PPP راجہ پرویز اشرف کی بطور وزیراعظم نامزدگی". جیو ٹی وی. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2012.
- "راجہ پرویز اشرف وزیر اعظم بن گئے". دی نیوز انٹرنیشنل. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2012.
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | وزیر پانی و بجلی 2008 مارچ –فروری 2011 |
مابعد |
ماقبل | وزیر اعظم پاکستان جون 2012–مارچ 2013 |
مابعد |
ماقبل | اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان 2022–تا حال |
برسرِ عہدہ |