ترینتینو جنوبی ٹائرول

(Trentino-Südtirol سے رجوع مکرر)
ترینتینو جنوبی ٹائرول
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام ترینتو (ترینتو)
صدر علاقہ لورینزو دیلالی (Lorenzo Dellai)
صوبوں کی تعداد 2
کمونے کی تعداد 339
رقبہ 13,606مربع کلومیٹر (گیارھواں ۔ 4.5 فیصد)
آبادی 985,128 (سولہواں ۔ 1.7 فیصد)
علامت
فائل:Trentino-Alto Adige-Stemma.png


ترینتینو جنوبی ٹائرول (اطالوی: Trentino-Alto Adige) (جرمن: Trentino-Südtirol) (انگریزی: Trentino-South Tyrol) اٹلی کے نیم خود مختار علاقوں میں سے ایک ہے جو شمالی اٹلی میں واقع ہے۔ علاقہ کے شمال میں آسٹریا واقع ہے جبکہ مغرب میں اطالوی علاقہ لومباردیا اور جنوب میں اطالوی علاقہ وینیتو واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 13,619مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ پونے دس لاکھ ہے۔ علاقائی صدر مقام ترینتو (ترینتو) ہے۔ علاقہ کے دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 ترینتو (ترینتو) 477,359 (2001ء) 6,214 223
2 بولزانو (بولزانو) 481,133 (2005ء) 7,400 116

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

علاقہ میں وائن (شراب) کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے پھل انگور وغیرہ بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقہ ڈیری کی مصنوعات اور لکڑی پیدا کرتا ہے۔ صنعتوں میں کاغذ سازی، کیمیائی مادوں کی تیاری اور دھات سازی کی صنعتیں شامل ہیں۔ علاقہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کا اہم مرکز ہے۔ سیاحت اہم ذریعہ آمدنی ہے، جہاں سردیوں میں برف پر کھیلے جانے والے کھیل منعقد کیے جاتے ہیں۔

علاقہ پہلی جنگ عظیم سے پہلے آسٹریا ہنگری سلطنت کا حصہ تھا اور 1919ء میں جنگ کے خاتمے کے بعد اٹلی میں شامل ہوا۔ زیادہ تر آبادی اطالوی بولتی ہے جس کا تناسب قریبا 60 فیصد ہے، جبکہ جرمن بولنے والوں کا تناسب 35 فیصد ہے۔ جبکہ 5 فیصد لوگ لاڈن بولتے ہیں۔ جرمن بولنے والوں کی زیادہ تر تعداد بولزانو کے صوبہ میں ہے اور صوبہ کی تقریبا 68 فیصد آبادی جرمن بولتی ہے۔ جبکہ ترینتو میں زیادہ تر اطالوی بولنے والے ہیں۔ لاڈن بولنے والے لوزیرنا میں مرتکز ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعداد و شمار کے مطابق علاقہ میں 55,747 ہے جو کل علاقائی آبادی کا 5.6 فیصد ہیں۔

علاقہ کا آباد ترین شہر جس کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے، درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2004ء) صوبہ
1 ترینتو (ترینتو) 111,044 ترینتو (ترینتو)
2 بولزانو (بولزانو) 98,657 بولزانو (بولزانو)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)


مزید پڑھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم