آئی ایس جوہر
اندر سین جوہر جنہیں فلمی دنیا میں آئی ایس جوہر (انگریزی: I. S. Johar) کے نام سے جانا جاتا ہے ایک بھارتی اداکار، مصنف، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔
آئی ایس جوہر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 فروری 1920ء تلہ گنگ |
وفات | 10 مارچ 1984ء (64 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج |
پیشہ | اداکار ، فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، منظر نویس ، فلم اداکار |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکاری (برائے:Johny Mera Naam ) (1971) |
|
نامزدگیاں | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکاری (1974) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ اداکاری (1971) |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وہ 16 فروری 1920ء کو برطانوی ہند کے شہر تلہ گنگ (اب پاکستان میں) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ایل ایل بی مکمل کرنے سے قبل معاشیات اور سیاست میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ [2] 1947ء میں تقسیم ہند کے دوران آئی ایس جوہر اپنے گھر والوں کے ساتھ شادی کے سلسلے میں پٹیالہ گئے اور اسی دوران لاہور میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کہ وجہ سے وہ واپس نہ جا سکے۔ اس کے بعد اس نے کچھ دیر کے لیے جالندھر میں کام کیا جبکہ ان کے اہل خانہ دہلی میں ہی رہے، [3] آخر کار وہ بمبئی منتقل ہو گئے۔ جہاں انھوں نے روپ کے شورے کے ساتھ ایک تھی لڑکی (1949ء) سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ [4]
آئی ایس جوہر کرن جوہر (کرن جوہر کے والد) کے بڑے بھائی تھے۔ آئی ایس جوہر 10 مارچ 1984ء کو بمبئی میں وفات کر گئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3656155 — بنام: I. S. Johar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Sanjit Narwekar (1994)۔ Directory of Indian film-makers and films۔ Flicks Books۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2011
- ↑ Survival fittest دی ٹائمز آف انڈیا, 2 June 2002.
- ↑ A serious satirist in دی انڈین ایکسپریس, 25 July 1997.