آبائے کلیسیا، کلیسیائی آبا، مسیحی آبا یا کلیسیا کے آبا عام طور پر با اثر مسیحی الٰہیات دان ہیں، جن میں سے کچھ ممتاز معلمین اور عظیم اسقافہ تھے۔ یہ اصطلاح کلیسیا کے مصنفین یا معلمین کے لیے مستعمل ہے ضروری نہیں کہ یہ مقرر (مذہبی امامت کے فرائض) کردہ ہوں [1] یا ”مقدسین“ ہوتے ہوں —اوریجن اور طرطلیان کو اکثر آبائے کلیسیا سمجھا جاتا ہے، مگر وہ مقدس نہیں تھے کیونکہ اُن کے خیالات ونظریات زندیقانہ سمجھے جاتے تھے۔[2] کاتھولک کلیسیا، مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا، اورینٹل راسخ الاعتقادی، کلیسیائے مشرق، انگلیکانیت، لوتھریت اور کئی دوسری کلیسیائی جماعتوں و گروہان میں کئی آبائے کلیسیا کی بطور مقدسین تکریم کی جاتی ہے۔ مسیحیت کے الٰہیاتی اور فاضلانہ بنیادوں کو قائم کرنے والے ِان فضلا کا دور 700ء تک قائم رہا۔

آبائے کلیسیا, ایک گیارہویں صدی کا کیویائی روس مصغّر

آبائے کبریٰ

ترمیم

مغربی اور مشرقی مسیحیت دونوں میں چار مختلف آباؤں کو ”کبریٰ آبائے کلیسیا“ (Great Church Fathers) کہا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں :

حوالہ جات

ترمیم
  1. چارلز ہربرمین، مدیر (1913)۔ کاتھولک انسائیکلوپیڈیا۔ نیو یارک: روبرٹ ایپلٹن کمپنی 
  2. چرچ فادر (کرسچینٹی) -- بریطانیکا آن لائن انسائکلوپیڈیا