آرمین سرگسیان

آرمینیا کے چوتھے صدر

آرمین وردانی سرگسیان ((آرمینیائی: Արմեն Վարդանի Սարգսյան)‏؛ پیدائش 23 جون 1953ء) ایک آرمینیائی طبیعیات دان، کمپیوٹر سائنس دان اور سیاست دان جو موجودہ صدر آرمینیا ہیں۔[3] وہ 4 نومبر 1996ء سے 20 مارچ 1997ء تک وزیر اعظم آرمینیا بھی رہے اور اس سے قبل لندن میں 1998ء سے ملک (لمبے عرصے سے) کے سفیر تھے۔ سرگسیان نے منصبِ صدارت کا حلف 9 اپریل 2018ء کو اُٹھایا تھا۔[4]

آرمین سرگسیان
(آرمینیائی میں: Արմեն Վարդանի Սարգսյան ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
وزیر اعظم آرمینیا (5  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
4 نومبر 1996  – 20 مارچ 1997 
ہرانت باگراتیان  
روبیرت کوچریان  
صدر آمینیا [1] (4  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
9 اپریل 2018  – 1 فروری 2022 
سیرژ سرگسیان  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 23 جون 1953ء (71 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یریوان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سوویت اتحاد (–1991)
آرمینیا (1991–)
مملکت متحدہ (2002–)
سینٹ کیٹز و ناویس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آزاد سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  طبیعیات دان ،  سفارت کار ،  کارجو ،  استاد جامعہ ،  کمپیوٹر سائنس دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان آرمینیائی زبان ،  روسی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ Tetris-Wordtris نامی گیم کے شریک خالقوں میں سے ایک بھی تھے۔[5][6][7][8][9][10][11]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

آرمین سرگسیان نے یریوآن اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ تھیوریٹیکل فزکس اینڈ میتھامیٹکس سے تعلیم حاصل کی۔

وہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف آرمینیا اور نیشنل کومپیٹیٹونیس کونسل آف آرمینیا کے رکن تھے۔

سنہ 1976ء سے 1984ء تک وہ یریوآن اسٹیٹ یونیورسٹی میں طبیعیات کے پروفیسر اور اسی جامعہ کے شعبہ کمپیوٹر ماڈلنگ آف کومپلکس سسٹم کے سربراہ تھے۔

بعد میں وہ کیمبرج یونیورسٹی میں وزٹنگ ریسرچ فیلو اور آخرکار پروفیسر بنے۔[12][13]

صدر آرمینیا

ترمیم

انتخاب

ترمیم

آرمین سرگسیان کو بطور صدر امیدوار نامزد کرنے کی تجویز سابق صدر سیرژ سرگسیان نے 19 جنوری 2018ء کو دی اور آرمینیا کی ریپبلکن پارٹی نے بھی حمایت کی۔ ساتھ ہی ارمینین ریولوشنری فیڈریشن فرنٹ اتحاد کے ساتھ ساتھ ساروکین (Tsarukian) پارلیمانی اتحاد کی بھی حمایت حاصل تھی۔

2 مارچ 2018ء کو قومی اسمبلی کے 105 میں سے 90 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے۔[3] آرمین سرگسیان الیکشن میں واحد امیدوار تھے۔

حلف برداری

ترمیم

آرمین سرگسیان نے 9 اپریل 2018ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریبِ حلف برداری یریوآن کے کارین ڈیمیرچیان کومپلکس میں منعقد ہوئی۔[14][15][16]

صدارت

ترمیم
 
سرگسیان امریکی سیکریٹری پومپیو سے ملاقات کرتے ہوئے

حلف برداری کے دن وزیر اعظم کارین کاراپتیان مستعفیٰ ہو گئے اور قومی اسمبلی میں جماعتوں کے پاس اگلے وزیر اعظم کے لیے تجاویز کا ایک ہفتہ تھا۔[17] 16 اپریل کو قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعتوں کے ارکان نے اتفاق کُلی سے سابق صدر سیرژ سرگسیان کو وزیر اعظم نامزد کیا اور 17 اپریل کو اس بات کی تصدیق کی گئی تھی۔[18] تاہم سیرژ کے بطور وزیر اعظم انتخاب کی وجہ سے ملک گیر احتجاج شروع ہو گئے اور انھیں مجبوراً حلف اٹھانے کے چھ دن بعد استعفیٰ دینا پڑا۔[19] کارین کاراپتیان نئے وزیر اعظم کے انتخاب تک نگران وزیر اعظم رہے۔[20] 8 مئی 2018ء کو نیکول پاشینیان کو وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ 26 مئی 2018ء کو آرمین سرگسیان اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر جمہوری جمہوریہ جارجیا کی بنیاد رکھنے کے جشن میں شریک ہونے کے لیے تبلیسی گئے تھے۔[21]

جون 2018ء میں آرمین سرگسیان نے آئین میں تبدیلیاں کرنے کی تجویز دی کہ صدر اور وزیر اعظم کی طاقتوں کو برابر کیا جائے۔[22]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://news.am/eng/news/683440.html
  2. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000031443 — بنام: Armen Sarkisjan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب "Armen Sarkisian (No Relation) Elected Next Armenian President"۔ RadioFreeEurope/RadioLiberty (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2018 
  4. "Armenia lawmakers elect president as leader eyes 'super' powers"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (بزبان امریکی انگریزی)۔ 2018-03-02۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2018 
  5. gamespot.com, Wordtris – Credits
  6. showsotros.com, Video Game Title: "Wordtris" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ showsotros.com (Error: unknown archive URL)
  7. mobygames.com, Wordtris (SNES)
  8. "Tetris-Wordtris co-creator nommed for Armenia president's post"۔ Panarmenian.Net۔ 2018-01-19۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  9. "Potential presidential candidate Armen Sarkissian presents story behind creating TETRIS-WORDTRIS"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2018 
  10. "eurasia » Armen Sarkissian"۔ Eurasiahouse.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  11. http://www.aravot-en.am/2018/02/14/207704/
  12. "Former Cambridge Professor to become candidate for Armenian President | News | The Cambridge Student"۔ Tcs.cam.ac.uk۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  13. "Armen Sarkissian | World Economic Forum"۔ Weforum.org۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  14. "Armenia President-elect expected to take oath of office at Yerevan sports, concert complex"۔ News.am۔ 2018-03-19۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  15. "Armenia's new president to be sworn in at Demirchyan sports and concert complex"۔ Arka.am۔ 2018-03-20۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  16. APA IT۔ "Presidential inauguration held in Armenia"۔ M.apa.az۔ 13 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2018 
  17. "Armenia's Ruling Party 'Open' To Opposition Candidates For PM"۔ RadioFreeEurope/RadioLiberty (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2018 
  18. "Lawmakers Approve Sarkisian As Armenia's PM Despite Countrywide Protests"۔ RadioFreeEurope/RadioLiberty (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2018 
  19. Hairenik (2018-04-23)۔ "Breaking: Serge Sarkisian Resigns as Prime Minister"۔ دی ارمینین ویکلی (بزبان امریکی انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2018 
  20. ای اے ڈیکلی۔ "Karen Karapetyan to be Armenian acting prime minister"۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2018 
  21. Tbilisi: 15 Jul 2018, 20:34 EN (2018-05-25)۔ "Armenian President visits Georgia to join May 26 celebrations"۔ ایجنڈا۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  22. "Armenian President: Yerevan Lacks Constitutional Balance"۔ وی او اے۔ 2018-06-05۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018