آریان لاکرا
آریان لاکرا (پیدائش: 13 دسمبر 2001ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] انھیں 2020ء انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے متحدہ عرب امارات کے سکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔ [2] انھوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چھ میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ [3] دسمبر 2020ء میں وہ ان دس کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں امارات کرکٹ بورڈ نے ایک سال کے پارٹ ٹائم کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ [4] جنوری 2021ء میں اسے آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] [6] مارچ 2022ء میں لاکرا کو 2022ء متحدہ عرب امارات سہ ملکی سیریز کے لیے یو اے ای کے ایک روزہ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7] اگست 2022ء میں سکاٹ لینڈ میں 2019-2023ء آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے راؤنڈ 15 کے لیے متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں ان کا نام لیا گیا۔ [8] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 11 اگست 2022ء کو امریکہ کے خلاف کیا۔ [9] اسی مہینے کے آخر میں انھیں 2022ء کے ایشیا کپ کوالیفائر کے لیے متحدہ عرب امارات کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] اس نے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو 22 اگست 2022ء کو سنگاپور کے خلاف کیا۔ [11]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | سونی پت، ہریانہ، ہندوستان | 13 دسمبر 2001
بلے بازی | بائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز |
حیثیت | آل راؤنڈر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ایک روزہ (کیپ 94) | 11 اگست 2022 بمقابلہ ریاستہائے متحدہ امریکہ |
آخری ایک روزہ | 14 اگست 2022 بمقابلہ سکاٹ لینڈ |
پہلا ٹی20 (کیپ 59) | 22 اگست 2022 بمقابلہ سنگاپور |
آخری ٹی20 | 18 اکتوبر 2022 بمقابلہ سری لنکا |
ماخذ: کرک انفو، 18 اکتوبر 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Aryan Lakra"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
- ↑ "ECB announce team to represent the UAE in ICC U19 CWC 2020"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-10
- ↑ "UAE's Aryan Lakra relishes chance to learn from 'greats' in Abu Dhabi T10"۔ Khaleej Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
- ↑ "Rameez Shahzad omitted from latest list of centrally contracted UAE cricketers"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-17
- ↑ "Emirates Cricket Board announce team to play Ireland in 4-ODI series"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-06
- ↑ "We felt like we gained a lot from the IPL, says UAE captain Ahmed Raza"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-01-07
- ↑ "ECB announce team that will represent the UAE in the second leg of 'Sky247.net Tri-Series March 2022, supported by Sat Sport News', against Nepal and Papua New Guinea"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-14
- ↑ "ECB ANNOUNCE TEAM TO COMPETE IN ICC MEN'S CWCL2 IN SCOTLAND"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-03
- ↑ "98th Match, Aberdeen, August 11, 2022, ICC Men's Cricket World Cup League 2"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-11
- ↑ "ECB announces tram to represent the UAE in the Asia Cup Qualifiers 2022"۔ Emirates Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-18
- ↑ "3rd match (N), Al Amerat, August 22, 2022, Men's T20 Asia Cup Qualifier"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-08-22