آر اے نکلسن
آر اے نکلسن (پیدائش: 18 اگست 1868ء — وفات: 27 اگست 1945ء) ایک ممتاز انگریز مستشرق تھا۔ جو اسلامی ادب اور اسلامی تصوف دونوں کا عالم تھا، اسے انگریزی زبان میں وسیع پیمانے پر عظیم ترین رومی سکالرز اور مترجمین میں سے شمار کیا جاتا ہے۔
آر اے نکلسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Reynold Alleyne Nicholson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 اگست 1868ء یارکشائر |
وفات | 27 اگست 1945ء (77 سال)[1][2][3][4] چیسٹر |
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ایبرڈین یونیورسٹی ٹرینٹی کالج، کیمبرج |
پیشہ | مترجم ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5][6] |
ملازمت | یونیورسٹی کالج لندن ، جامعہ کیمبرج |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمہینری ایلن نکلسن ایک ماہر حجریات (ماہرِقدیم حیاتیات) کا بیٹا، آر اے نکلسن، کیگلے، مغربی یارکشائر، انگلینڈ میں پیدا ہوا اور چیسٹر، چیشائر میں فوت ہوا۔ اُس نے یبرڈین یونیورسٹی اور ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے تعلیم حاصل کی[7] اور پھر1901ء سے 1902ء یونیورسٹی کالج لندن میں فارسی زبان کے پروفیسر رہے[8]، اُس کے بعد 1902ء سے 1926ء تک فارسی کے لیکچرر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ پھر کیمبرج میں 1926ء سے 1933ء تک ْعربی کے سر تھامس ایڈمز کے پروفیسر ‘ رہے[9]۔ انھیں اسلامی ادب اور اسلامی تصوف میں ایک معروف عالم تصور کیا جاتا ہے۔ اُس نے اسلامی مطالعات پر ایک دیرپا اثر چھوڑا ہے۔ وہ تصوف پر لکھے ہوئے ضخیم ذخائر کو عربی، فارسی اور عثمانی ترکی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے میں ماہر تھا۔ نکلسن نے دو بہت بااثر کتابیں تصنیف کیں :
- (1907) Literary History of The Arabs
- (The Mystics of Islam (1914
رومی پر کام
ترمیمنکلسن کا شاہکار، مثنوی مولانا روم پر ان کے کام تھا۔ یہ کتاب 1925ء سے 1940ء تک آٹھ جلدوں میں شائع ہوئی۔ انھوں نے مثنوی کے پہلے اہم فارسی ایڈیشن کو ڈھونڈا، انگریزی میں جتنا بھی کام رومی پر ہوا تھا، اس میں سے، سب سے پہلے مکمل ترجمہ اور تشریح نکلسن نے کی۔ لہٰذا اس کا کام دنیا بھر میں رومی تعلیمات کے میدان میں سب سے زیادہ مؤثر رہا۔
اقبالیات
ترمیممرکزی صفحہ اقبالیات
پھر شاعرِ مشرق محمد اقبال کے ایک استاد ہونے کے ناطے، نکلسن نے اقبال کی پہلی فلسفیانہ فارسی شاعری کی کتاب اسرارِخودی کا انگریزی میں ترجمہ The Secrets of the Self کے عنوان سے کیا۔
پروفیسر رینالڈ ایلیین نکلسن۔ نکلسن علامہ اقبال کے بی اے کے تحقیقی مقالہ کے ایک ممتحن تھے۔ اقبال کے یورپ میں قیام کے زمانے میں نکلسن لیکچرار فارسی تھے اور اسلامی تصوف اور رومی پر سند مانے جاتے تھے۔ نکلسن نے مثنوی معنوی‘ دیوانِ شمس تبریز‘ تذکرۃ الاولیا اور کشف المحجوب کا انگریزی ترجمہ بھی کیا تھا۔ علامہ اقبال کی پہلی شعری تصنیف 'اسرار خودی' کا انگریزی ترجمہ بعنوان The Secrets of the Self بھی کیا جو 1920 میں لندن سے شائع ہوا تھا۔ اس ترجمہ کی بدولت علامہ اقبال کی شہرت یورپ بھر میں پھیلی۔ پروفیسر ڈکنسن نے جب علامہ اقبال کے تصورِ خودی پر اعتراضات کیے تو علامہ نے اپنے ایک مکتوب بنام نکلسن مورخہ 24 جنوری 1921 کو تمام اعتراضات کے جوابات تحریر کیے اور یہ ثابت کیا کہ اُن کی فکر کا مآخذ قرآنِ حکیم ہے نہ کہ یورپی مفکرین کے افکار۔[10]
دیگر اہم تراجم
ترمیموفات
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12212855z — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6hq8jr7 — بنام: Reynold A. Nicholson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/nicholson-reynold-alleyne — بنام: Reynold Alleyne Nicholson
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/14975 — بنام: Reynold Alleyne Nicholson
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12212855z — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/43833187
- ↑ "Nicholson, Reynold Alleyne (NCL887RA)"۔ A Cambridge Alumni Database۔ University of Cambridge
- ↑ سانچہ:Cite newspaper The Times
- ↑ H. A. R. Gibb, ‘Nicholson, Reynold Alleyne (1868–1945)’, rev. Christine Woodhead, Oxford Dictionary of National Biography, Oxford University Press, 2004 accessed 24 Oct 2016 Reynold Alleyne Nicholson (1868–1945): doi:10.1093/ref:odnb/35230
- ↑ (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
- ↑ (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)