ایسی بندرگاہ جو کسٹم کے قواعد و ضوابط اور دوسرے محصولات سے آزاد ہو۔ محصول صرف اس وقت لگایا جاتا ہے جب اشیاء آزاد بندرگاہ سے ملک کے اندرونی حصوں میں منتقل کی جاتی ہیں۔ آزاد بندرگاہوں کا رواج ازمنہ وسطٰی میں شروع ہوا جب بے شمار چھوٹی چھوٹی ریاستوں نے اشیائے ردآمد پر بھاری محصول لگایا اور بحری تجارت خطرے میں پڑ گئی۔ سولہویں صدی میں آزاد بندرگاہوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ انیسویں صدی میں جب جرائم کو فروغ حاصل ہوا تو بہت سی آزاد بندرگاہیں بند کر دی گیئں۔ یورپ میں کوپن ہیگن، ڈنیرک اور ڈنکرک اور مشرق بعید میں ہانگ کانگ اور سنگاپور 1939ء تک آزاد بندرگاہیں تھیں۔ 1937ء میں امریکا کی پہلی آزاد بندرگاہ سٹیپلیٹن کے مقام پر قائم کی گئی۔ جدید آزاد بندرگاہوں میں دبئی اور گوادر کی بندرگاہیں بھی شامل ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم