ڈنکرک ((فرانسیسی: Dunkerque)‏؛ (ولندیزی: Duinkerke(n))‏) شمالی فرانس کا ایک نگر ہے، جو پیرس سے تقریباً 150 میل دور ہے اور بلجیئم کی سرحد سے 10 میل دور۔

تاریخ اور اشتقاقیترميم

نام ڈَنکرࣿکࣿ (Dunkirk) کا اشتقاق مغربی-ولامی زبان کا لفظ 'Dune' (ڈُون) یا 'Dun' (ڈُن)، جِسکا مطلب ہے ٹیل (جیسے کے ریگستانی ریت کاٹیل) اور 'Kerke' (کرکے یعنی ایک گرجا) کے ساتھ ملا کے بنتا ہے "گرجیں ٹیلوں میں"۔

مئی 1940ء میں یہاں جرمن اور اتحادی فوجوں کے درمیان تاریخی جنگ ہوئی۔ اور اتحادیوں کو افراتفری کے عالم میں انگلستان کی طرف پسپا ہونا پڑا۔ اگرچہ اتحادی سامان جنگ نہ بچا سکے تاہم وہ اپنے تین لاکھ سپاہی بچا کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت سے یہ لفظ محاورۃ استعمال ہونے لگا ہے اور اس کا مفہوم کوئی ایسی پوزیشن کھودینے سے ہوتا ہے جہاں بچاؤ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو۔

نگار خانہترميم