آسیہ ناصر
آسیہ ناصر (انگریزی: Aasiya Nasir) (ولادت: 1971ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2002ء سے مئی 2018ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔
آسیہ ناصر | |
---|---|
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
مدت منصب 2013 – 31 مئی 2018 | |
مدت منصب 2008 – 2013 | |
مدت منصب 2002 – 2007 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جولائی 1971ء (53 سال) کوئٹہ |
شہریت | پاکستان |
جماعت | جمیعت علمائے اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمآسیہ ناصر 15 جولائی 1971 کو پاکستان کے کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔[1] انھوں نے گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا۔ آسیہ نے کراچی کے نوٹری ڈیم انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن سے اساتذہ کی تربیت میں سند بھی حاصل کی۔[1]
سیاسی زندگی
ترمیم2002ء کے عام انتخابات
ترمیمآسیہ ناصر 2002ء کے عام انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ مجلس عمل کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[2]
2008ء کے عام انتخابات
ترمیمآسیہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں بلوچستان سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ مجلس عمل کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[3]
2013ء کے عام انتخابات
ترمیموہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر جمیعت علمائے اسلام کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[4][5][6]
آسیہ نے جون 2014ء میں یہ مسئلہ اٹھایا کہ کیوں غیر مسلموں کو پاکستان کا وزیر اعظم یا ملک کا صدر منتخب نہیں کیا جا سکتا۔[7][8][9] انھوں نے پاکستان میں غیر مسلم برادری کو شراب کے استعمال پر پابندی کی بھی مخالفت کی۔[10]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Profile" (PDF)۔ pildat.org۔ PILDAT۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2018
- ↑ "12 Assembly members" (PDF)۔ National Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2017
- ↑ Raja Asghar (18 March 2008)۔ "NA oath-taking overshadowed by power struggle in PPP"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 10 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2017
- ↑ "Profile Aasiya Nasir"۔ National Assembly۔ January 10, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Is the NA apathetic towards minority issues?"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 22 September 2014۔ 08 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2017
- ↑ "All JUI men to get key positions"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 13 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولائی 2017
- ↑ "JUI-F MNA questions why minorities could not be PM or president"۔ Express Tribune۔ 14 June 2014۔ 08 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "JUI-F MNA says minority discrimination is 'unacceptable'"۔ Dawn۔ 14 June 2014۔ 26 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "HR Division's inaction over issues of madressah girls irks NA committee"۔ Dawn۔ 16 December 2014۔ 18 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Christian MNA's bill seeking alcohol ban for non-Muslims 'corked'"۔ Pakistan Today۔ 30 September 2014۔ 12 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015