آصف شیخ (انگریزی: Aasif Sheikh) بھارتی اداکار ہیں جو اسٹیج، فلم اور ٹی وی پر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے مشہور ٹی وی سلسلہ ہم لوگ میں پرنس اجے سنگھ کا کردار کیا تھا۔ ہم لوگ بھارت کا پہلا ٹی وی سلسلہ تھا۔ انھوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی سلسلوں میں اداکاری کی ہے۔ وہ 1999ء تا 2009ء یس باس کا حصہ رہے۔ فی الحال وہ مشہور مزاحیہ ٹی وی سلسلہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں وبھوتی ناراین مشرا کا کردار کر رہے ہیں۔

آصف شیخ

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1960ء (64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتn
عملی زندگی
پیشہ اداکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت Bhabi Ji Ghar Par Hai!
Yes Boss
کرن ارجن
Yaara Dildara
Rama O Rama
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی

ترمیم

شیخ پا بچپن وارانسی، اترپردیش میں گذرا۔[2] ان کی شادی زیبا شیخ سے ہوئی جن سے انھوں دو اولادیں ہوئیں۔ بیٹی مریم نتاشیہ اور بیٹا علی جان ایمان۔ [3][4]

تھیٹر

ترمیم

وہ انڈین پپلز تھیٹر، ممبئی سے منسلک ہیں۔ انھوں نے کابلی والا، آخری شرما، شملہ کافی ہاوس، ہم دیوانے ہم روانے، ایک بار پھر اور آل از ویل ود شترمرغ جیسے تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ہے۔ وہ مشہور تھیٹر یو ٹرن کا بھی حصہ رہے جس میں پونم ڈھیلون بھی ان کے ساتھ تھیں۔[5]

فلمیں

ترمیم

انھوں نے 1988ء میں راما او راما میں کام کیا جس میں ان کا کاردار ویکی (سونو) کا تھا۔ اس کے علاوہ وہ مقدر کا بادشاہ، سورگ جیسا گھر، اپرادھی، کرن ارجن، دی ڈان، طاقت جیسی متعدد فلمیں کیں۔ آخری بار وہ بھارت (فلم) میں ببلی کے کردار میں نظر آئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Urmimala Banerjee (9 جون 2016)۔ "Bhabhi Ji Ghar Par Hain's Aasif Sheikh aka Vibhuti Narayan on rewind"۔ Bollywood Life۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018 
  2. Meera Vohra (16 دسمبر 2016)۔ "My cousins considered me a dud actor: Aasif Sheikh"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2018 
  3. "ये हैं 'भाबीजी۔۔۔' के विभूति नारायण की बेटी، देखें Family की Unseen Photos"۔ Dainik Bhaskar (بزبان ہندی)۔ 16 فروری 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مارچ 2020 
  4. @ (3 فروری 2016)۔ "@Neeshasharma7 my son.۔Alyjah Iman.۔۔daughter.۔Maryam Nastassia.۔۔" (ٹویٹ)۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2020ٹویٹر سے 
  5. "INDIAN PEOPLE'S THEATRE ASSOCIATION – Plays"۔ IPTAMumbai۔ 12 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2019