آوازِ امریکا (انگریزی: Voice of America) ریاستہائے متحدہ امریکا کا سب سے بڑا بین القوامی کثیرالذرائع خبروں کا ادارہ ہے، جو پینتالیس سے زیادہ زبانوں میں ان لوگوں کے لیے نشریات پیش کرتا ہے جہاں آزاد صحافت پر جزوی یا مکمل پابندی ہے۔ آوازِامریکا کی نشریات کا آغاز 1942ء میں ہوا اور اس کا عزم جامع، غیر جانبدار وسعت اور اپنے سننے، دیکھنے اور پڑھنے والوں تک سچ پہنچانا ہے۔ امریکی ایجنسی فار گلوبل میڈیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے آواوِامریکا کا سالانہ خرچ امریکی محصول دہندگان اٹھاتے ہیں۔ آوازِامریکا کے مقصد اور ادارتی آزادی کی ضمانت کے لیے ایسے قوانین موجود ہیں جو اس کے صحافیوں کو بیرونی اثر، دباؤ اور حکومتی اہل کاروں یا سیاست دانوں کی انتقامی کار روائی سے بچاتے ہیں۔[1]

واشنگٹن ڈی سی میں آوازِ امریکا کا صدر مقام

ریڈیو خدمتترميم

ٹیلی ویژن کے علاوہ آوازِامریکا کی ریڈیو خدمت بھی موجود ہے۔ یہ کئی زبانوں میں بہ شمول اردو میں دست یاب ہے۔[2]

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم