اندر کمار گجرال
اندر کمار گجرال 4 دسمبر 1919ء کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔ آپ بھارت کے 12 ویں وزیر اعظم تھے۔ آپ نے برطانوی ہند کی آزادی کے لیے تحریک میں حصہ لیا اور اس سلسلے میں جیل بھی گئے۔ انھوں نے طالب علمی کے زمانے میں کمیونسٹ پارٹی کے رکن کے طور پر سیاست میں حصہ لیا لیکن بعد میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے۔
اندر کمار گجرال | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پنجابی میں: ਇੰਦਰ ਕੁਮਾਰ ਗੁਜਰਾਲ) | |||||||
فہرست وزرائے اعظم بھارت وزیراعظم بھارت | |||||||
مدت منصب 21 اپریل 1997 – 19 مارچ 1998 | |||||||
صدر | شنکر دیال شرما کے آر نارائن | ||||||
| |||||||
Minister of Finance | |||||||
مدت منصب 21 اپریل 1997 – 1 مئی 1997 | |||||||
| |||||||
Minister of External Affairs | |||||||
مدت منصب 1 جون 1996 – 19 مارچ 1998 | |||||||
وزیر اعظم | ایچ ڈی دیوے گوڑا | ||||||
| |||||||
مدت منصب 5 دسمبر 1989 – 10 نومبر 1990 | |||||||
وزیر اعظم | وی پی سنگھ | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 4 دسمبر 1919ء [1] تحصیل سوہاوہ |
||||||
وفات | 30 نومبر 2012ء (93 سال)[2][1] گڑگاؤں [3] |
||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
جماعت | جنتا دل (1988–1998) انڈین نیشنل کانگریس (1964–1988) بھارتیہ جنتا پارٹی (1998–) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فورمن کرسچین کالج گورنمنٹ ہائی اسکول جہلم |
||||||
پیشہ | سیاست دان [4]، سفارت کار | ||||||
اعزازات | |||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
انتقال کے وقت ان کی عمر 92 برس تھی۔ ان کو 1997ء میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر اس وقت فائز کیا گیا جب انڈین نیشنل کانگریس نے یونائٹڈ فرنٹ کی مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی اور وزیر اعظم دیوے گوڈا کی حکومت گر گئی۔
’گجرال کے نظریے ‘
ترمیمان کے وزیر اعظم کے گیارہ ماہ میں سامنے آنے والے ’گجرال کے نظریے ‘ کو یاد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے اسی نظریے پر عملدرآمد بطور وزیر خارجہ بھی کیا۔ وہ 1989ء سے 1990ء تک اور پھر 1996ء سے 1998ء تک وزیر خارجہ کے منصب پر تعینات رہے۔
اس نظریے کے تحت انھوں نے بھارت کے اخراجات پر پڑوسی ملکوں کو مراعات دیں تاکہ ان سے تعلقات بہتر بنائے جا سکیں۔
تاہم گجرال کا یہ نظریہ پاکستان پر لاگو نہیں ہوتا تھا اور انھوں نے پاکستان کو کوئی مراعات نہیں دیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے کے باعث وہ اپنی جپھیوں یعنی بغل گیر ہونے کے حوالے سے بڑے مشہور تھے۔ لیکن اسی وجہ سے وہ ایک بار اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد گجرال کی صدام حسین کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے تصویر آئی۔
اندر کمار گجرال مشکل سے مشکل صورت حال سے بخوبی نمٹنے کے لیے مشہور تھے۔ لیکن دیگر وزرائے اعظم کی طرح وہ بھی بھارت کے اندرونی معاملات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرتے تھے۔
اسی لیے جب برطانوی وزیر خارجہ رابن کُک نے مسئلہ کشمیر پر مفاہمت کرانے کی پیشکش کی تو گجرال نے نے برطانیہ کو ’تھرڈ ریٹ پاور‘ قرار دیا۔ انھوں نے قاہرہ میں مصری دانشوروں کے ساتھ نجی بات چیت میں کہا تھا ’برطانیہ ایک تھرڈ ریٹ پاور ہے۔ اس نے جب ہندوستان تقسیم کیا تو کشمیر بنایا اور اب یہ ہمیں اس کا حل بتانا چاہتا ہے۔ ‘
سنہ 1980ء میں انھوں نے کانگریس چھوڑ کر جنتا دل میں شمولیت اختیار کی۔
گجرال کی مفاہمتی صلاحیتوں کے باعث ان کی مخالفت نہیں ہوئی۔ اور گجرال نے اس عہدے کو بخوبی نبھایا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000022109 — بنام: Inder Kumar Gujral — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Former Prime Minister IK Gujral dies at age 92 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 نومبر 2012
- ↑ http://www.tribuneindia.com/2012/20121202/nation.htm
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/120574608 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Matters of Discretion: An Autobiography by I. K. Gujral
بیرونی روابط
ترمیم- ویکی ذخائر پر اندر کمار گجرال سے متعلق تصاویر
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل | Minister of External Affairs 1989–1990 |
مابعد |
ماقبل | Minister of External Affairs 1996–1998 |
مابعد |
ماقبل | وزیراعظم بھارت 1997–1998 | |
Chairperson of the Planning Commission 1997–1998 | ||
ماقبل | Minister of Finance 1997–1997 |
مابعد |