ایک آٹو رکشا (جیساکہ بھارت میں زبان زد عام ہے) یا رکشا (جیساکہ پاکستان میں مشہور ہے) اور بھی کئی ناموں سے جانا جاتا ہے، جیسا کہ سی این جی بنگلہ دیش میں)، بجائے یا بجاج (جیساکہ جگارتہ میں ہے)، بیمو (جیساکہ بالی میں ہے)، تپہیا (three-wheeler)، ٹُک ٹُک یا تری شا (سری لنکا میں)، تُک تُک (تھائی لینڈ اور مصر میں)، تری شا، آٹو ریک، بجاجی (میڈاگاسکر اور تنزانیہ میں)، کے کے ناپیپ یا مارُؤا (نائجیریا میں)، ریک، ٹرائی سیکل (فلپائن میں)، موٹو ٹیکسی، بے بی ٹیکسی یا ٹُکسی ایک عوامی سواری کا ذریعہ ہے۔ یہ روایتی طور پر کشیدہ رکشا (pulled rickshaw) یا سیکل رکشا کی موٹروالی ترقی یافتہ شکل ہے۔

زیادہ تر تین پہیے رکھتے ہیں جو ہلتے نہیں ہیں۔ کمبوڈیا اس میں مستثنٰی ہے جہاں دو مختلف قسم کی گاڑیاں چلتی ہیں جنہیں ٹُک ٹُک کہا جاتا ہے جاتا ہے۔ ان میں سے ایک (جسے ری مورک بھی کہا جاتا ہے) چار پہیے رکھتی ہے اور اس کے مشمولات میں ایک موٹر سائیکل بھی ہے جو جھکتی ہے اور غیر موٹردار حصہ بھی ہے جو جھکتا نہیں ہے۔ یہ بہ طور خاص خط سرطان کے موسم والے ممالک یا اس کے ذیلی موسم والے ممالک میں پایا جاتا ہے۔ ان میں کئی ترقی پزیر ممالک بھی شامل ہیں۔

بجاج آٹو دنیا کا سب سے بڑا آٹو رکشا ساز ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم