آکنکشا سنگھ
آکنکشا سنگھ ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کرتی ہیں ۔ وہ ٹی وی سیریز نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا اور گل مہر گرینڈ میں اپنی اداکاری کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ انھوں نے2018ء تک 10 سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا۔ ان کی والدہ بھی تھیٹر فنکار ہیں۔
آکنکشا سنگھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جولائی 1990ء (34 سال) جے پور |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، انگریزی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
2018ء میں ، وہ فلم ملی راوا کے لیے بہترین نئی اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں۔
کیریئر
ترمیمراجستھان کے جے پور میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ۔ انھوں نے ٹیلی ویژن میں اپنے کیریئر کا آغاز نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے میگھا ویاس / بھٹناگر، کا کردار ادا کیا جو ایک بیوہ ہے اور اس کے دو بچوں ہیں۔
بعد میں وہ گل مہر گرینڈ میں نظر آئیں جس میں انھوں نے 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا۔ یہ شو ہوٹل کی صنعت پر مبنی ایک سیریز تھی اور برطانیہ میں یہ ایک کامیاب شو رہا[حوالہ درکار] ۔ انھوں نے ٹالی ووڈ میں 2017ء میں پہلی فلم ملی راواکے ساتھ آغاز کیا۔ تیلگو میں ان کا دوسرا پراجیکٹ دیوداس تھا۔ پیلوان ان کی پہلی کناڈا فلم ہے، یہ فلم 5 زبانوں میں جاری کی گئی۔
ذاتی زندگی
ترمیمآکنکشاسنگھ تعلیمی لحاظ سے فزیوتھیراپسٹ ہیں۔ ان کی شادی 2014ء میں راجستھان میں کنال سین سے ہوئی تھی۔
فلمی گرافی
ترمیمسال | فلم | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2017 | بدری ناتھ کی دلہنیا | کرن کاکڑ | ہندی | معاون کردار |
2017 | ملی راوا | انجلی | تیلگو | بطور مرکزی اداکارہ |
2018 | دیوداس | رپورٹر جھانوی | مرکزی | |
2019 | پیلوان | رکمنی | کناڈا | کناڈا کی پہلی فلم |
2019 | تالیاں تمل | تمل | تمل پہلی فلم | |
2020 | مے ڈے | اعلان ہوگا | ہندی |