پہلوان (2019ء فلم)
پہلوان یا پیلوان( transl سانچہ:Trans پہلوان) 2019ء کی ایک بھارتی کنڑ زبان کی کھیلوں سے متعلق ایکشن فلم [3] جسے ہدایت کار ایس کرشنا نے لکھا اور ہدایت دی ہے۔ پروڈیوس سویپنا کرشنا نے فلم آر آر آر موشن پکچرز اور زی اسٹوڈیوز بینک رولڈ کے بینر تلے پروڈیوس کی ہے ۔ اس فلم میں سدیپ ، سنیل شیٹی اور آکانکشا سنگھ اور کبیر دوہن سنگھ ہیں ۔ پیلوان سے سنیل شیٹی نے کنڑ سنیما میں اپنے کیرئیر کی شروعات کی ہے۔ فلم کا اسکور اور ساؤنڈ ٹریک ارجن جانیا نے کمپوز کیا تھا۔ [4] یہ فلم ایک یتیم لڑکے کی سرکزشت ہے جو پہلوان اور باکسر بنتا ہے اور اپنی زندگی میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے۔
Pailwaan | |
---|---|
Theatrical release poster | |
ہدایت کار | S. Krishna |
پروڈیوسر | Swapna Krishna |
منظر نویس | Krishna D.S. Kannan Madhoo Shivgopal Krishna (hindi dialogues) |
ستارے | Sudeep سنیل شیٹی آکنکشا سنگھ Sushant Singh کبیر دوہن سنگھ Avinash Sharath Lohitashwa |
موسیقی | Arjun Janya |
سنیماگرافی | Karunakara A. |
ایڈیٹر | Ruben |
پروڈکشن کمپنی | Zee Studios RRR Motion Pictures Production |
تقسیم کار | KRG Studios (کنڑ زبان) Zee Studios(ہندی زبان) Vaaraahi Chalana Chitram (تیلگو زبان) |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 166 minutes |
ملک | India |
زبان | کنڑ زبان |
بجٹ | ₹50crore[1][2] |
ابتدا میں فلم کی ٹیم نے اسے نو زبانوں میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا ، [5] لیکن بعد میں یہ ہندی زبان کی تھیٹر کی ریلیز کی وجہ سے پانچ زبانوں میں ریلیز ہو گئی۔ [6] کنڑ زبان میں فلم بعنوان پیلوان 12 ستمبر 2019 کو ریلیز ہوئی ، جبکہ ہندی ورژن پہلوان کے نام سے ایک دن بعد ، 13 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔
فلم کی کہانی
ترمیمٹونی سبسٹین ( کبیر دوھن سنگھ ) ایک مشہور باکسر ہے جو اکثر میچ جیتنے کے لیے گھناؤنے ہتھکنڈوں کا سہارا لیتا ہے۔ وہ ایسے ہی ایک میچ کے دوران وہ مخالف کھلاڑی کو ہلاک کردیتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کا باکسنگ کوچ ( شرتھ لوہتشوا ) اس کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے جب ٹونی اس کی نہیں سنتا تو وہ باہر سے اس کے متبادل کے طور پر ایک کھلاڑی کا تعین کرنے کا اعلان کرتا ہے۔ وہ گیجندر گڑھ میں رہنے والے سرکار ( سنیل شیٹی ) نامی سابق پہلوان کے گھر پہنچتا ہے اور کرشن نامی ایک یتیم بچے کی کہانی سنتا ہے جس کو سرکار نے دوسرے بچوں کو کھانا کھانے میں مدد دینے کے بدلے لڑکوں کے ایک گروپ سے لڑائی کا چیلنگ کرکے لڑتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس لڑکے نے سرکار کو متاثر کیا ، جس نے اس کے بعد کرشنا کو اپنایا بیٹا بنالیا اور اس کی پرورش اور تربیت کرکے اسے پہلوان ، کرشنا عرف کیچھا( سودیپ ) بنادیا ، جو ہر ریسلنگ مقابلوں میں جیتتا رہتا ہے۔تاہم ، میچ کے دوران ایک بدمعاش نے سرکار کا مذاق اڑایا ، جس کی وجہ سے کیچھانے ان بدمعاشوں سے ایک ایسے مندر میں لڑائی کی جہاں رُکمنی (آکانکشا سنگھ ) نے اسے دیکھا۔ بالآخر وہ ملے اور آپس میں محبت کرنے لگے، حالانکہ کیچھانے عہد کیاتھا کہ وہ نیشنل چیمپیئن بننے تک محبت میں نہیں پڑے گا۔ کیچھا نے جس غنڈوں کو پیٹا تھا ، وہ راجن رانا پرتاپ سنگھ ( سوشانت سنگھ ) کے بھیجے ہوئے تھے، جو رانستھلی پورہ کا ایک جابر حکمران تھا ، جسے کیچھا جو اپنے والد کا خواب پورا کرنا چاہتا تھا کے ہاتھوں ریسلنگ میچ میں شکست کھانی پڑی۔ اسی اثنا میں ، رکمنی کے والد ( اویناش ) نے ان کی شادی کی مخالفت کی ، یہ سوچ کر کیچھا ان کی دولت کے پیچھے ہے اور اس کی اطلاع سرکار کو دی ، جس نے انھیں بالواسطہ ہدایت کی کہ وہ صرف کشتی پر توجہ دے ۔ اسی دن رکمنی کی شادی اور رانا کے ساتھ اس کے ریسلنگ میچ تھا کیچھا نے پہلے رانا سے لڑائی کرکے اسے شکست دی اور پھر اپنے والد کی خواہش کے خلاف رکمنی سے شادی کی۔ اس نے سرکار کی توہین کی ، اسے اپنی بیوی کے ساتھ گھر چھوڑنے کا حکم دیا اور ساتھ ساتھ کشتی بھی چھوڑنے کا حکم دیا جس کی تعلیم سرکار نے اسے دی ہے۔
سال گزرتے چلے گئے اور کیچھا اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ سکون سے زندگی بسر کررہا ہوتا ہے، زندگی گزارنے کے لیے وہ چھوٹی چھوٹی ملازمتیں کرتا ہے۔ دوسری طرف ، رانا کو اب بھی شکست کا غصہ ہے اور وہ ایک اور میچ کے لیے مدعو کرتے ہوئے کیچھا کے گھر پہنچتا ہے ۔ تاہم ، دھمکیوں کے باوجود ، کیچھا انکار کرتا ہے۔ دوسری طرف ، باکسنگ کوچ نے کیچھا کا پتہ لگانا شروع کیا اور اس سے ملنے کا فیصلہ کیا۔ رکمنی کا بیمار باپ سرکار سے ملتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ وہ سمجھتا تھا کہ کیچھا اس کی بیٹی کے پیچھے اس کی دولت کی وجہ سے پڑا تھا، مگر اب سے اپنے فیصلے پر افسوس ہے ۔ کیچھا ، رکمنی اور اپنی بیٹی کو اسپتال میں اس سے ملانے کے لیے لایا ، اس طرح ان کے تعلقات نے تمام پریشانیوں کو دور کر دیا۔ تاہم ، رانا نے کیچھا کی بیٹی کو اغوا کر لیا اور جب کیچھا اپنے والد کے لیے وعدے کی وجہ سے کشتی سے انکار کرتا رہا تو ان کے غنڈوں نے کیچھا کو زدوکوب کیا۔ یہ دیکھ کر کہ اس نے ریسلنگ نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ، سرکار پہنچ گیا اور کچھ غنڈوں سے لڑا ، باقی کو چھوڑ دیا اور خود رانا کو زخمی کیچھا نے مارا پیٹا۔ رانا کو پولیس نے گرفتار کیا اور کیچھا سرکار کے ساتھ واپس گھر آگیا۔ کیچھا کی لڑائی کی مہارت کو دیکھ کر ، کوچ نے باکسنگ میچ کے لیے تربیت دینے کو کہا۔ کیچھا نے سرکار کو بتایا کہ انعامی رقم سے وہ غریب اور ہونہار بچوں کی مدد کرنا چاہتا ہے جو غربت کی وجہ سے اپنے خوابوں کو پورا نہیں کرسکتے ہیں۔ سرکار اور کوچ نے کیچھا کی تربیت شروع کردی اور میچ کے دن ، کیچھا ابتدا میں ٹھیک طرح سے لڑنے سے قاصر ہوتا ہے اور بعض اوقات کشتی کی تکنیکوں کا استعمال کرنے لگتا ہے جس کی قواعد کے مطابق اجازت نہیں ہوتی ہے۔ تاہم ، وہ جلد ہی اپنے مخالفین کو ایک ایک کرکے شکست دینا شروع کرتا ہے ، اس کے نتیجے میں آخر کار ٹونی کے ساتھ اس کا باکسنگ میچ ہوتا ہے جہاں ٹونی گھناؤنے اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے کیچھا کو زخمی کردیتا ہے اور اسے ایسی صورت حال میں لے جاتا ہے جہاں اس کی نگاہ کم ہونے کے نتیجے میں نااہلی کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم ، ڈاکٹر وژن ٹیسٹ کے ساتھ کیچچا کی مدد کرتا ہے اور لڑائی دوبارہ شروع ہوتی ہے۔ بری طرح سے زخمی ہونے کے باوجود ، کیچھا ٹونی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ میچ کے بعد ، ٹونی کو کوچ کی بیکری سے ایک بسکٹ موصول ہوتا ہے م جو کوچ کی طرف سے اس بات کا جواب ہوتا ہے جو اس نے اس سے پہلے مذاق اڑایا تھا اور کیچچا اب سرکار کا خواب کو پورا کرنے کے لیے نیشنل ریسلنگ میچ میں شامل ہونے جاتا ہے۔
کردار
ترمیم- سنیل شیٹی -بطور- سرکار ، پیلوان کیچہ کی یا کرشنا کے سرپرست
- آکانکشا سنگھ -بطور- رکمنی
- سوشانت سنگھ -بطور- رانستھلی پورہ کے راجا رانا پرتاپ سنگھ
- کبیر دوھن سنگھ -بطور- ٹونی سبیسٹین
- اویناش -بطور- رُکمنی کے والد
- شرتھ لوہیتاشوا -بطور- باکسنگ کوچ
- اپیانا -بطور- ڈالی پاپنا ، پپو ، پہلوان کرشنا کا دوست
- رگھو گوؤڑا -بطور-پولیس انسپکٹر
- شروری -بطور- کرشنا کی بیٹی
- دھرمیندر اروس -بطور- آٹو ڈرائیور
- چیلو وراج -بطور- رانا کا غنڈہ
- آر جے پردیپ -بطور- خود ، پرو باکسنگ لیگ میں کمنٹیٹر
- ملاٹھی سردیشپانڈے
- شمبھوی وینکاٹیش
- ایچ ایم ٹی وجے
- کریشبو -بطور- باشاہ ، گیراج کا مالک
- چیترا واسیو دیون -بطور- خود ، پرو باکسنگ لیگ میں کمنٹیٹر
- سورج -بطور- کرشنا کا بچپن
- وشمشی -بطور-سوشیلا
- رمیش اراونڈ -بطور- (فلم کا راوی، پس پردہ آواز)
فلم بندی
ترمیمفلم کے ہدایتکار ایس کرشنا نے اگست 2017 میں گنیش چترتھی کے موقع پر ، آر آر آر موشن پکچرز کے تحت اس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا ، جو ان کی اہلیہ ، سپنا کرشنا پروڈیوس کررہی تھیں۔ اس فلم میں کیچا سودیپ کو مرکزی کردار کے لیے چنا گیا ۔ ہدایت کاری سے پروڈیوسر کی طرف آنے پر ایس ایس کرشنا نے کہا ، "پروڈیوسر میں تبدیل ہونا ایک بڑی ذمہ داری ہے"۔
ساؤنڈ ٹریک
ترمیماس فلم کا ساؤنڈ ٹریک پونیت راجکمار نے 18 اگست میں لانچ کیا تھا۔ [7] [8] [9] پیلوان کے آڈیو جوک باکس میں 6 گانے اور 3 تھیم میوزک شامل ہیں۔ تمام 5 زبان کا جوک باکس جاری کیا گیا جو لہری میوزک اور ٹی سیریز (کمپنی) کے ذریعے پیش کیا گیا۔
ٹریک لسٹس
ترمیمنمبر. | عنوان | طوالت |
---|
تشہیر اور ریلیز
ترمیمیہ فلم کنڑ زبان میں ریلیز ہوئی اور ہندی ( پہلواں کے عنوان سے) ، تیلگو ، تمل اور ملیالم زبانوں میں ڈب ورژن تیار کی گئی۔ پہلا ٹیزر 15 جنوری 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔ فلم کے آفیشل ٹریلر کی نقابت 22 اگست 2019 کو زی اسٹوڈیوز نے کی۔ [10]
اس فلم کو 9 اگست کو ورامہالکشمی کے تہوار میں ریلیز ہونا تھا ، لیکن تاخیر کی وجہ سے اسے 12 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Khajane، Muralidhara (9 ستمبر 2019)۔ "Sudeep-starrer 'Pailwaan' set to create a new record?"۔ The Hindu۔ ISSN:0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-02 – بذریعہ www.thehindu.com
- ↑ "Pailwaan Movie 2019: Pailwan Total Box Office Collection Till Date"
{{حوالہ خبر}}
: النص "https://feedtel.com/pailwaan-movie-2019-pailwan-total-box-office-collection-till-date" تم تجاهله (معاونت) - ↑ "'Pailwaan' trailer is out"۔ Asianet۔ مورخہ 2019-08-24 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-22
- ↑ "Phailwan (2019) Full Cast & Crew"۔ www.imdb.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-16
- ↑ "Pailwaan to release in 9 languages! – Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-07-12.
- ↑ "Kiccha Sudeep's 'Pailwan' poster releases in 5 languages"۔ Asianet News Network Pvt Ltd۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-12
- ↑ "'Pailwan' audio launch on August 9; Puneeth Rajkumar to lead the stage – Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-08-25.
- ↑ "Puneeth and Sudeep recreate a fond memory – Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-08-25.
- ↑ "Watch Pailwaan audio launch on Sunday – Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2019-08-25.
- ↑ "Pehlwaan – Official Trailer – 12th Sept – Kichcha Sudeepa – Suniel Shetty – Krishna – Aakanksha"۔ YouTube۔ Zee Studios۔ 22 اگست 2019
بیرونی روابط
ترمیم- Pailwaan