ابراہیم بن محمد بن علی
ابراہیم محمد بن علی کے بڑے بیٹے اور خلیفہ ابو العباس السفاح کے بڑے بھائی تھے۔ خاندان عباس نے اُموی حکومت کے خلاف جو خفیہ تحریک چلارکھی تھی۔ امام محمد کی وفات کے بعد ابراہیم اس تحریک کے قائد بنے۔ ان کا مرکز بحیرہ مردار کے جنوب میں واقع مقام حمیمہ تھا۔ اس خفیہ تحریک کے زیر اثر اُمویوں کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا تو ابراہیم۔ مروان ثانی کے حکم سے گرفتار کر لیے گئے اور پابجولاں حراں لائے گئے۔ یہیں قید میں وفات پائی۔ ان کی وفات کے کچھ ہی عرصہ بعد اموی خلافت کا تختہ الٹ گیا اور ان کے بھائی ابوالعباس سفاح نے عباسی سلطنت کی بنیاد رکھی۔
ابراہیم بن محمد بن علی | |
---|---|
(عربی میں: ابراهيم بن محمد بن علي بن عبدالله ابن العباس بن عبد المطلب)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 701ء [1] حمیمہ |
تاریخ وفات | سنہ 749ء (47–48 سال)[1] |
شہریت | سلطنت امویہ |
تعداد اولاد | 2 |
والد | محمد بن علی بن عبد اللہ |
بہن/بھائی | |
خاندان | بنو عباس |
عملی زندگی | |
پیشہ | امام ، انقلابی |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — : اشاعت 15 — جلد: 1 — صفحہ: 59 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR