ابھیسار شرما

بھارتی صحافی

ابھیسار شرما (انگریزی: Abhisar Sharma) بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی، خبروں کے پیش کنندہ اور مصنف ہیں۔ وہ بی بی سی، این ڈی ٹی وی، آج تک، زی نیوز اور اے بی پی نیوز کے لیے کام کر چکے ہیں۔ وہ 2008ء اور 2018ء میں رامناتھ گوئنکا ایوارڈ[1] اور ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2018ء میں ریڈ اینک ایوارڈ (Red Ink award) سے نوازے جا چکے ہیں۔[2]

ابھیسار شرما
Abhisar Sharma
معلومات شخصیت
پیدائش 21 جولا‎ئی 1967ء (57 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی
اعزازات
صحافت میں بہترین کارکردگی کے لیے رام ناتھ گوئنکا اعزاز یہ اعزاز انھیں دو سال میں بہترین صحافیانہ کارکردگی کی وجہ 2008ء میں 2018ء میں عطا کیا گیا [1]

خبروں کی اینکرینگ کا تیکھا انداز ترمیم

ابھیسار شرما خبروں کی پیش کشی کے کے بے باک اور بے لاگ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ عرف عام میں مشہور یہی ہے کہ اسی انداز کی وجہ سے ان کی بیان بازی حکومت ہند کی کارکردگی اور پالیسیوں سے متصادم ہوئی اور اسی وجہ سے وہ اے بی پی نیوز چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اس کے بعد سے انھیں کسی بھی ٹی وی کے خبروں کے چینل پر ملازمت نہیں دی گئی۔ وہ یوٹیوب پر متوجہ ہوئے اور نیوز کلک اور کچھ دیگر چینلوں پر دکھائے دینے لگے۔ وہ بطور خاص بر سر اقتدار جماعتوں سے سوال جواب اور ان کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہیں، جس سے بھارت کے زیادہ تر خبروں کے چینل بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ گودی میڈیا کے بھی سخت ناقد ہیں اور خبروں کے تجزیے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے ہیں۔ اس کی مثال یہ ہے کہ وہ یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کے سیاسی اغراض کے لیے مذہب کے استعمال پر تنقید کر چکے ہیں۔ مگر انھوں نے اس کا فرق بھی بتایا کہ جب یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ کہا کہ ان کے پاس بجرنگ بلی اور کانگریس کے پاس علی ہے[3] تو وہ عوام میں نفرت پھیلاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ جبکہ مایاوتی نے مہاگٹھ بندھن کو ہی مسلمانوں کو ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی[4]، جو ایک سیاسی اقدام ہے اور نفرت پھیلانے کی کوشش نہیں ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Ramnath Goenka Excellence in Journalism Awards"۔ expressindia.indianexpress.com۔ 29 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2019 
  2. https://www.newslaundry.com/2019/01/05/ramnath-goenka-awrds-indian-express-rajnath-singh-rajkamal-jha-abhisar-sharma-amit-singh
  3. https://timesofindia.indiatimes.com/elections/lok-sabha-elections-2019/uttar-pradesh/news/adityanath-stokes-controversy-with-ali-bajrang-bali-remarks-calls-muslim-league-virus/articleshow/68800035.cms
  4. https://www.ndtv.com/india-news/lok-sabha-election-2019-poll-body-notice-to-mayawati-over-vote-appeal-to-muslim-community-2021793