رویش کمار

بھارتی ٹی وی صحافی

رویش کمار (پیدائش 5 دسمبر 1974ء) ایک ٹی وی اینکر،[4][5] مصنف اور صحافی ہیں جو ان موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جو بھارت کی سیاست اور سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔[6] وہ این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینیر ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں[7]، جو این ڈی ٹی وی کا ہندی زبان کا چینل ہے۔ وہ کئی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے ہیں جن میں چینل کے خاص ہفتے کے کام کے دنوں کے شو پرائم ٹائم، ہم لوگ[8] اور رویش کی رپورٹ شامل ہیں۔[9] انھیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انھیں صحافت کے میدان میں ان کی بیباکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔[10]

رویش کمار
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 دسمبر 1974ء (50 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موتیہاری، بہار ، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ناینا داس گپتا[1]
عملی زندگی
مادر علمی دہلی یونیورسٹی
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ این ڈی ٹی وی انڈیا کے صحافی
پیشہ ورانہ زبان ہندی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1996–تاحال
شعبۂ عمل ملک [3]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
رامناتھ گوئنکا ایکسلینس اِن جرنلزم 2013ء اور 2017ء میں، دو بار
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.naisadak.org
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ان کے پروگراموں میں ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ معاصر موضوعات اور عام آدمی کے مسائل کو خاص جگہ دیتے ہیں۔ وہ اپنے شو میں یہ ثابت کر چکے ہیں سرکاری دفتروں میں موجود لال فیتے سے کافی نقصانات ہوتے ہیں۔ اس میں بطور خاص انھوں نے ایک سیریز کے دوران میں بتایا تھا کہ جہاں بھارتی ریلویز میں ملازمت ملنا بے حد مشکل ہے، وہاں چنے گئے امید وار بھی کم سے کم تین سال اس بات کے لیے ٹھہرنے مجبور ہیں کہ انھیں کہیں پوسٹنگ دی جائے۔ رویش کے مطابق یہی حال کئی دیگر سرکاری دفاتر کا بھی ہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

رویش کی پیدائش موتیہاری، بہار میں ہوئی۔ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دہلی گئے۔ وہ دیش بندھو کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ بنے۔ اس کے بعد وہ مواصلات عامہ کی تعلیم آئی آئی ایم سی، دہلی سے حاصل کیے۔

اعزازات

ترمیم

رویش نے 2010ء میں باوقار گنیش شنکر ودیارتھی اعزاز برائے ہندی صحافت اور تخلیقی ادب صدر جمہوریہ سے حاصل کیا (یہ 2014ء میں دیا گیا)۔[11] اس کے علاوہ انھیں دو بار یعنی 2013ء اور 2017ء میں رامناتھ گوئنکا ایکسیلنس ان جرنلزم ایوارڈ ہندی زبان میں نشریات کے زمرے میں حاصل کیا۔[12] 2016ء میں دی انڈین ایکسپریس نے انھیں سو سب سے بااثر شخصیات میں شامل کیا۔[13] رویش کو ممبئی پریس کلب کی جانب سے 2015ء کا بہترین صحافی قرار دیا گیا۔ مارچ 2017ء میں کمار کو پہلا کلدیپ نیر صحافتی ایوارڈ اپنے تعاون کی وجہ سے حاصل کیا۔[14] انھیں 2019ء میں رامن میگ سیسے انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انھیں صحافت کے میدان میں ان کی بیباکی اور سچائی کے لیے دیا گیا ہے۔[15][16][17]

شخصی زندگی

ترمیم

رویش کمار نے ناینا داس گپتا سے شادی کی جو لیڈی شری رام کالج میں شعبۂ تاریخ کی صدر ہے۔[18] اس شادی سے دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔

نوشتہ کتابیں

ترمیم
  • عشق میں شہر ہونا
  • دکھاتے رہیے
  • رویش پنتی
  • دی فری وائس: آن ڈیموکریسی، کلچر اینڈ دی نیشن

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Media Landscape and the Making of an Unconventional Journalist"۔ kafila.org 
  2. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=vse20191029364 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  3. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=vse20191029364 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  4. "an open letter by ravish to modi"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018 
  5. "Ravish Kumar, NDTV Social"۔ ndtv.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018 
  6. "Not a revolution yet"۔ The Sunday Indian Portal۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018 
  7. "NDTV – The Company"۔ این ڈی ٹی وی۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2016 
  8. "Hum Log TV Show Videos, Watch Hum Log TV Episodes, Clips Videos – NDTV.com"۔ www.ndtv.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2016 
  9. Ravish Ki Report
  10. https://www.ndtv.com/india-news/ndtvs-ravish-kumar-wins-2019-ramon-magsaysay-award-2079102
  11. title=Press release – President of India presents Hindi Sevi Samman
  12. "Ramnath Goenka Excellence in Journalism Awards: The Winners"۔ ۔indianexpress.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018 
  13. "#ie100: Narendra Modi to Ravish Kumar, the most powerful Indians"۔ The Indian Express۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2016 
  14. Kumar Ravish۔ "'News Anchors Have Become the Biggest Goons of Our Time'"۔ www.thequint.com۔ The Quint۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2017 
  15. https://www.ndtv.com/india-news/ndtvs-ravish-kumar-wins-2019-ramon-magsaysay-award-2079102
  16. "Kumar, Ravish – The Ramon Magsaysay Award Foundation – Honoring greatness of spirit and transformative leadership in Asia"۔ 02 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  17. "Journalist Ravish Kumar named 2019 Ramon Magsaysay winner"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2019-08-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2019 
  18. "The Peace Maker:Ravish Kumar"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم