اب کھیل کے دیکھا
اس مضمون یا قطعے کو اب کھیل کے دکھا (گانا) میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
" اب کھیل کے دکھا " (in english;now show us your game.)2016 پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ تھا، جو پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن تھا۔ اسے علی ظفر نے لکھا اور گایا اور ترتیب دیا تھا۔
"" | ||||
---|---|---|---|---|
کوور تصویر:اب کھیل کے دکھا | ||||
گیت از | ||||
از البم ' | ||||
دیگر نام | "Now Show Us Your Game" | |||
ریلیز | {ستمبر 20 2015}} | |||
ریکارڈ شدہ | 2015 | |||
صنف | ||||
طوالت |
| |||
گیت نگار | علی ظفر | |||
پیش کار | علی ظفر | |||
پاکستان سپر لیگ anthems تاریخ وار ترتیب | ||||
|
پس منظر اور ریلیزنگ
ترمیماس گانے کو علی ظفر نے فروری 2016 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے رابطہ کرنے پر اسی سال کے پی ایس ایل ایڈیشن کے لیے تیار کیا تھا ،اس گانے کی کمپوزیشن ، پروڈکشن اور رکارڈنگ علی ظفر کے اسٹوڈیو میں کیا گیا تھا ۔ اس گانے کی تیاری کے لیے علی ظفر کو 25 گلوکار و گلوکارہ کا ایک کورس بطور معاون گلوکار اعانت کے لیے حاصل تھا۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ ، پی ایس ایل چونکہ ایک بین الاقوامی نوعیت کا ٹورنامنٹ ہے اس لیے، "گانے میں ایک طرح کا بین الاقوامی احساس ہے لیکن اس میں پاکستانی ذائقہ بھی رکھا گیا ہے۔ میں نے اس طرز کا راگ رکھا ہے کہ کوئی بھی سننے والا اسے گنگنانے پر مجبور ہو جائے گا" یہ گانا پہلی بار علی ظفر نے 20 ستمبر 2015 کو لاہور میں پی ایس ایل کے لوگو کی رونمائی کی تقریب موقع پر کیا تھا، جو اس گانے کا بھی ریلیز تھا۔
جب کہ ٹورنامنٹ کی تشہیر کے لیے بھی PSL کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر #AbKhelKeDikha ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔
ایچ بی ایل پاکستان نے 4 فروری 2016 کو گانے کے ریمکس ورژن کا میوزک ویڈیو بھی جاری کیا۔ اور اس ریمکس ورژن کی دھن پر اسی شام دبئی میں پی ایس ایل کے افتتاحی تقریب میں بھی علی ظفر نے پرفارم کیا اس کے بعد انھوں نے دبئی میں 9 فروری 2017 کو پی ایس ایل سیزن II کی افتتاحی تقریب میں گانے پر دوبارہ بھی پرفارم کیا۔ [1] [2]
پاکستان سپر لیگ 2019 کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر اس ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ali Zafar's bedazzling performance in PSL inaugural ceremony"۔ 9 February 2017۔ 17 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2017
- ↑ Pakistan Super League (1 March 2017)۔ "PSL 2017: The Opening Ceremony"۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2017