احمد بن ابراہیم دورقی
احمد بن ابراہیم الدورقی تبع تابعی تھے، ابتدائی اعلام حنابلہ میں شمار کیے جاتے تھے۔ پورا نسب یوں ہے۔ احمد بن ابراہیم بن کثیر بن زید بن افلح بن منصور بن مزاحم ابو عبد اللہ العبدی الدورقی۔ سنہ 168 ہجری، مطابق 784 عیسوی میں پیدا ہوئے۔ مشہور حافظ حدیث یعقوب الدورقی کے بھائی تھے اور معروف ثقہ محدث و راوی عبد اللہ بن احمد الدورقی کے والد تھے۔ دورق عربی زبان کا لفظ ہے جو زاہدوں اور عابدوں کی خاص ٹوپی کو کہا جاتا ہے۔ احمد بن ابراہيم اس ٹوپی کی تجارت کیا کرتے تھے، اس لیے ان کی نسبت دورقی ہے۔ اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد ابراہیم بن کثیر بہت عبادت گزار اور زاہد تھے، چنانچہ اس زمانے میں جو عابد و زاہد ہوا کرتے تھے انھیں دورقی کہا جاتا تھا۔[1]
احمد بن ابراہیم دورقی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 784ء |
تاریخ وفات | 9 نومبر 860ء (75–76 سال) |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
عملی زندگی | |
استاذ | عبد الرحمن بن مہدی |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم |
اساتذہ حدیث
ترمیماحمد بن ابراہیم نے اسماعیل بن علیہ، یزید بن زریع، جریر بن عبد الحمید، حفص بن غیاث، وکیع، ابن فضیل، یزید بن ہارون، اسحاق الازرق، بہز بن اسد اور ہشیم بن بشیر سے حدیث روایت کی ہے۔
تلامذہ حدیث
ترمیماحمد بن ابراہیم سے مسلم، ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ، ہیثم بن خلف الدوری، محمد بن محمد بن بدر باہلی، ابو القاسم البغوی، ابن صاعد، بقی بن مخلد، ابو یعلیٰ موصلی اور ابن ابی الدنیا نے روایت بیان کی ہے۔
وفات
ترمیم21 شعبان سنہ 246 ہجری، مطابق 9 نومبر 860 عیسوی کو سنیچر کے دن عراق کے شہر سامراء میں 80 سال کی عمر میں وفات پائی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سير أعلام النبلاء الطبقة الثالثة عشر أحمد بن إبراهيمالمكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 4 أبريل 2016ش آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.islamweb.net (Error: unknown archive URL)
ماخذ
ترمیم- طبقات الحنابلة، للقاضي ابن أبي يعلى، تحقيق د. عبد الرحمن بن سليمان العثيمين، 1419 هـ
- سير أعلام النبلاء»الطبقة الثالثة عشرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ library.islamweb.net (Error: unknown archive URL)